پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 171 of 222

پردہ — Page 171

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماء الله جرمنی کی نیشنل عاملہ کی میٹنگ میں اُن کے رسالہ خدیجہ کے حوالہ سے فرمایا : آپ کے رسالہ میں ایک تصویر چھپی تھی جس میں عورتیں اور مرد کٹھے بیٹی ہیں۔یہ مناسب نہیں۔حضور نے رسالے کے لیے ایڈیٹوریل بورڈ بنانے کی ہدایت فرمائی اور فرمایا کہ وہ بورڈ پالیسی بنائے کہ رسالہ کا معیار کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر پردے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ لڑکیوں کے ذہن میں یہ بات ڈالیں کہ آپ نے اس لئے کرنا ہے کہ یہ خدا کا حکم ہے۔اگر جماعتی روایات پر قائم رہیں گی تو کوئی کمپلیکس نہیں ہوگا اور اسی سے پھر تبلیغ کے راستے کھلیں گے۔بعض بچیاں پاکستان سے شادی کروا کر یہاں آتی ہیں۔وہاں وہ برقع پہنتی ہیں لیکن یہاں آتے ہی اتر جاتے ہیں۔یہ بے حیائی ہے۔یہ ذاتی کمپلیکس کی بنا پر بھی ہوسکتا ہے اور خاوند کے کہنے پر بھی۔اگر جرمن عورت احمدی ہونے کے بعد اچھے لباس میں آسکتی ہے تو انہیں پورا کرنے میں کیا حرج ہے؟ فرمایا آج کل ٹیکسٹ میسیجز (text messages) کا رواج چل نکلا ہے۔یہ بھی سوائے جاننے والوں کے کہیں نہیں ہونا چاہئے۔بعض اوقات سہیلیاں آگے نمبر دے دیتی ہیں۔اس لیے اس امر کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔“ میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء الله جرمنی 9 رجون 2006 ء۔مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 7 / جولائی 2006ء) 171 پرده