پردہ — Page 169
پرده میٹنگ میں کے حوالے سے جو ہدایات بیان فرمائیں اُن میں فرمایا: جرمنی کی خواتین نے اور افریقن خواتین نے میں ترقی کی ہے اور آپ پیچھے جارہی ہیں۔ابھی چند دن پہلے ایک جرمن لڑکی ملاقات میں آئی تھی۔اس کا بڑا اچھا پر دہ تھا۔ایک انگریز لڑکی یو کے میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں۔Ph۔D کر رہی ہے، اس کا اتنا اچھا پر دہ ہے، اس کو تو شرم نہیں آتی۔حضور انور نے فرمایا: یونیورسٹیوں میں احمدی لڑکیاں یہ خیال رکھیں کہ لڑکوں کے ساتھ علیحدہ بیٹھ کر گپ شپ نہ لگائیں۔اس سے دوستیاں بڑھتی ہیں اور پھر ادھر اُھر بازاروں میں جانا شروع ہو جاتا ہے۔یونیورسٹی میں اپنی پڑھائی کے سلسلہ میں اگر کسی طالبعلم سے کوئی مدد لینی ہے تو اس میں روک نہیں۔جہاں تک یونیورسٹی میں انفرادی تبلیغ کا تعلق ہے اس بارہ میں پہلے ہی ہدایت دی ہوئی ہے کہ لڑکیاں لڑکیوں کو تبلیغ کریں اور لڑکے لڑکوں کو تبلیغ کریں۔“ وو میٹنگ نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء الله جر منی 18 / دسمبر 2009ء - مطبوعہ افضل انٹرنیشنل 29 جنوری 2010ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک خطاب میں احمدی عورتوں کو اپنے پر دے ٹھیک کرنے اور دعوت الی اللہ کے حوالہ سے دوسروں کے لئے نمونہ بننے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: یہ تو قرآن کا بنیادی حکم ہے۔مختلف قوموں نے یعنی مسلمان ملکوں کی قومیں جو ہیں انہوں نے اس کے مختلف طریقے اپنی سہولت کے لئے بنائے ہوئے ہیں۔حضرت مصلح موعود کہا کرتے تھے کہ ترکی عورت کا سب سے اچھا ہے۔برقعہ اور نقاب۔اس میں عورت محفوظ بھی رہتی ہے کام بھی کر سکتی ہے۔آزادی سے پھر بھی سکتی ہے اور پر دے کا ہوتا ہے۔ایک مبلغ نے مجھے بتا یا وہ ترکوں میں تبلیغ 169