پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 90 of 222

پردہ — Page 90

پرده مجھے ملنے آئے۔کہنے لگے کہ کبھی ایسا وقت آئے گا کہ عورت اور مر دمسجد میں ایک ہی جگہ اکٹھے نماز پڑھیں؟ میں نے اسے بتایا کہ یہ آئے گا نہیں بلکہ آچکا ہے اور ایک زمانہ ہوا گزر بھی چکا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک ہی جگہ نماز ہوا کرتی تھی۔مرد آگے ہوتے تھے اور عورتیں پیچھے ہوتی تھیں۔اب بھی ضرورت ہو تو اس طرح ہو سکتا ہے۔اب تو یہ عورتوں نے اپنی سہولت کے لئے علیحدہ جگہ کر لی ہے تا کہ آزادی سے نمازیں پڑھ سکیں اور آزادی سے اگر کبھی ضرورت ہو تو اپنے سر کے دوپٹے اور چادریں بھی اتار سکیں، گونماز پڑھتے ہوئے نہیں لیکن باقی فنکشنز میں۔اس کو میں نے بتایا کہ مختلف سوچوں کے مرد ہوتے ہیں۔نما ز ایک عبادت ہے۔اگر عورتیں آگے ہوں یا میکس (mix) ہوں تو عبادت کے بجائے بہت سے مرد ایسے بھی ہو سکتے ہیں جو عبادت کرنے کے بجائے عورتوں کو ہی دیکھتے رہیں گے، نماز کی طرف ان کی توجہ نہیں ہوگی۔ہنس کے کہنے لگا کہ تم بالکل ٹھیک کہتے ہو۔بلکہ بعد میں مجھے دوسرے ذرائع سے پتا لگا کہ بعد میں وہ سیاستدان اپنی مجلسوں میں ذکر کرتا رہا ہے کہ میرے اس سوال کا مجھے یہ جواب ملا ہے جو بڑا منطقی اور حقیقت پر مبنی جواب ہے۔پس یہ لوگ جو بگڑ کر دین میں بدعات پیدا کر رہے ہیں یہ غلط ہے بلکہ دین سے مذاق کرنے والے ہیں۔اسلام کے نام پر خود مسلمان ہو کر ایسی باتیں کر رہے ہیں تو دین سے مذاق کر رہے ہیں اور یہ دین کے علم کو نہ سمجھنے اور جہالت کی وجہ سے ہے۔مسلمانوں کا یہ حال ہونا تھا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی تھی کہ ایسی جہالت مسلمانوں میں پیدا ہو جائے گی جب وہ اس قسم کی 66 حرکتیں کریں گے۔“ خطاب از مستورات جلسہ سالانہ یو کے 29 جولائی 2017ء - مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 20 /اکتوبر 2017ء) 90