پردہ

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 91 of 222

پردہ — Page 91

عورتوں کے حقوق کے نام پر پر تنقید اسلام مخالف قوتیں جب پر دے جیسی اسلامی روایت اور دینی حکم پر اعتراض کرنا چاہتی ہیں تو اس مذموم مقصد کو عورت کی آزادی کا نام دیتی ہیں اور گویا اسلام میں عورت کے حقوق کے سلب کئے جانے کے الزامات لگا کر اعتراض کرتی ہیں۔اس حوالے سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر فرمایا : پرده رض پردے کا مسئلہ آجکل یہاں مغربی ممالک میں عورت کے حقوق کے نام پر یا دہشت گردی کو ختم کرنے کے نام پر یا بلا وجہ اسلام پر اعتراض کرنے کی وجہ سے بڑے زور وشور سے اٹھایا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ہے کہ کس طرح کا کرنا چاہئے۔کن حالات میں کرنا چاہئے۔اس میں عورت کی زینت کے ظاہر ہونے کے بارے میں بھی یہ فرمایا ہے کہ : إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا (النور:32) اس کی وضاحت کرتے ہوئے اور اس حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو ارشاد ہے وہ پیش کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ الَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا کے معنی ہیں کہ وہ حصہ جو آپ ہی آپ ظاہر ہو اور جسے کسی مجبوری کی وجہ سے چھپایا نہ جا سکے خواہ یہ مجبوری بناوٹ کے لحاظ سے ہو۔( یعنی بناوٹ یہ نہیں کہ ظاہری بناوٹ بلکہ جسم کی بناوٹ ) جیسے قد ہے کہ یہ بھی ایک زینت ہے مگر اس کو چھپانا ناممکن ہے۔اس لئے اس کو ظاہر کرنے سے شریعت نہیں روکتی۔یا بیماری کے لحاظ سے ہو کہ کوئی حصہ جسم علاج کے لئے ڈاکٹر کو دکھانا پڑے ( تو قرآن کریم کے مطابق وہ بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے ) بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو یہاں تک فرمایا کرتے تھے کہ ہوسکتا ہے ڈاکٹر کسی عورت کے 91