پردہ — Page 173
پرده واقفات نو کے لئے ارشادات حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے دورہ کینیڈا کے دوران مسجد بیت الاسلام میں واقفاتِ نو کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک کلاس میں متعد دامور سے متعلق نصائح سے نوازا۔اس ضمن میں سے متعلق بھی نہایت اہم نصائح فرمائیں۔حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں دو تین جگہ بڑا واضح طور پر کہا ہے کہ ایک عورت کی جو sanctity اور chastity ہے اس کو قائم رکھو۔اس کے لئے سر ڈھانکنا، حجاب اور سکارف لینا بتایا ہے۔تم جو واقفات نو ہو اپنی مثالیں قائم کرو۔بغیر شرمائے ،سکولوں میں کالجوں میں bullying وغیرہ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔سڑکوں پر جاتے ہوئے شرمانے کی ضرورت نہیں۔اپنی مثالیں قائم کرو تا کہ دوسرے بھی انہیں دیکھ کر نمونہ پکڑیں۔جس طرح آج سر ڈھانپے ہوئے ہیں، کسی کو کوئی complex ہے کہ ہم نے کیوں سر ڈھانکا ہوا ہے؟ اور پیچھے جو کیمرے پر کھڑی ہیں۔سیکیورٹی پر کھڑی رہتی ہیں انہوں نے بھی بڑے اچھے پردے کئے ہوئے ہیں۔مجھے امید ہے کہ ان کو بھی کوئی complex نہیں ہوگا۔یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔اللہ کا حکم مانو گی تو محفوظ رہو گی۔اور آپ نے وقف کیا ہے۔تو وقف کا مطلب یہ ہے کہ تم کو دوسروں کی نسبت زیادہ اللہ تعالیٰ کا حکم ماننا چاہئے اس لئے تمہارے نقاب اور سکارف اترنے نہیں چاہئیں۔یہ بڑا ضروری ہے تا کہ دوسرے بھی تمہارے سے نمونہ پکڑیں۔173