پردہ — Page 174
پرده حضور انور نے فرمایا جب تک تم بارہ تیرہ سال کی ہو ماں باپ کے under ہو۔یہاں کلاس میں آتی ہیں تو بڑے اچھے سکارف لیٹے ہوئے بڑی خوبصورت لگ رہی ہوتی ہیں۔اس کے بعد عمر زیادہ ہوتی ہے تو آہستہ آہستہ پریشان ہو جاتی ہیں۔تو جو بڑی لڑکیاں ہیں ان کی فہرست مجھے صدرلجنہ یا سیکرٹری تربیت بھجوائے کہ کون سی لڑکیاں با قاعدہ سکارف لیتی ہیں اور جو نہیں لیتیں ان کو کہیں کہ لیا کریں۔ان کو سمجھائیں اور اگر دو مہینہ کے اندران میں کوئی تبدیلی نہیں آتی تو مجھے نام بھیجیں تا کہ ان کو وقف ٹو سے خارج کیا جائے۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے بچیوں نے سوالات بھی کئے۔ایک واقفہ ٹو نے سوال کیا کہ جماعت میں ایسی لڑکیاں ہیں کئی دفعہ جب باہر جاتی ہیں جیسے شاپنگ سنٹر وغیرہ میں پھرتی ہیں یا کہیں جاتی ہیں تو دوپٹے اتار دیتی ہیں صحیح طرح حجاب نہیں لیا ہوتا اور جب مسجد میں آتی ہیں تو صحیح طرح حجاب لے کے آتی ہیں تو کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا میرا تو خیال ہے یہاں پر بھی نہیں لے کر آتیں۔میں نے جلسہ پر اپنی تقریر میں کہا کہ سر پر دوپٹہ لوحجاب لو۔اس کے بعد میں پوڈیم سے اپنی کرسی پر جب بیٹھا ہوں تو کم از کم چار عورتوں کو تو میں نے دیکھا ہے جو اٹھ کے گئی ہیں ان کے بال پیچھے سے کھلے ہوئے تھے اور سر پر دوپٹہ کوئی نہیں تھا۔یہ تو لجنہ کے شعبہ تربیت کا کام ہے۔صدر صاحبہ اور تربیت والے صرف تقریریں نہ کیا کریں بلکہ دیکھا کریں کہ عملاً کیا ہورہا ہے۔اس لئے میں نے کہا ہے کہ تم جو واقفات نو ہو تم لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے کہ ہم نے دنیا کی اصلاح کرنی ہے اپنی ایسی مثال بناؤ کہ تمہیں دیکھ کر دوسروں کو شرم آجائے۔اب 174