قیام پاکستان کا روحانی پس منظر

by Other Authors

Page 45 of 49

قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 45

ایسے قلعہ میں محفوظ ہے جس کے اردگر دوستم سپاہی ہر وقت حفاظت کرتے ہیں۔۔۔یہ بھی یقیناً سمجھو کہ یہ ہتھیار اور رحمت صرف اسلام ہی میں دی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ امت مرحومہ ہے لیکن اگر آپ ہی اس فضل سے محروم ہو جاویں اور خود ہی اس کا دروازہ بند کر دیں تو پھر کس کا گناہ ہے جب ایک حیات بخش چشمہ موجود ہے اور ہر وقت اس میں سے پانی پی سکتا ہے پھر اگر کوئی اس سے سیراب نہیں ہوتا ہے تو خو د طالب موت اور تشنہ ہلاکت ہے۔اس صورت میں تو چاہیے کہ اس پر منہ رکھ دے اور خوب سیراب ہو کر پانی پی لیسوے میری نصیحت ہے جس کو میں ساری نصائح قرآنی کا