قیام پاکستان کا روحانی پس منظر — Page 39
ہمارا ملک اس وقت پریشانی کے دور میں سے گزر رہا ہے۔گزشتہ فروری کے آخری ایام میں میں نے اپنے یک کے لئے بہت دعائیں کیں تو مجھے یہی بتایا گیا کہ دعاؤں کے نتیجہ میں ہی خدا تعالے کی رحمت کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ ملک دشمن عناصر نے ملک کو تباہ کرنے کے جو منصوبے بنائے تھے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس میں انہیں نا کام کر دیا مگر اس کے نتیجہ میں اور اسکے باقی ماندہ اثرات کے طور پر اس وقت ہمارا ملک کئی ایک اقتصادی اور معاشرتی پریشانیوں میں سے گزر رہا ہے۔ہمیں خصوصیت کے ساتھ یہ دعا کرنی چاہئیے کہ خدا تعالے جو تمام خزانوں کا مالک ہے اپنی رحمت سے ان پریشانیوں کو دور کردے۔اور وہ خدا جو تمام محبتوں اور حسن سلوک کا سرچشمہ ہے ایسے سامان مہیا فرما دے کہ ہم بھی ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور حسن سلوک کی توفیق پائیں اور ہمارے ملک میں معاشرہ کی موجودہ اُلجھنیں دور ہو جائیں۔د منها الفضل ۲۹ بهجرت من ۱۳۳۵ مطابق ۲۵ مئی ۱۹۷۱