بہائیت کے متعلق پانچ مقالے

by Other Authors

Page 73 of 130

بہائیت کے متعلق پانچ مقالے — Page 73

۱۴۲ خدا وند سینا سے آیا اور شعیر سے اُن پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔اور اس کے داہنے ہاتھ میں ایک آتشی شریعت شریعیت غراء ان کے لئے تھی " واستثناء ) ان الفاظ میں صاف طور پر موجود کے مقام اور اس کی حالت اور اس کی شریعیت کا ذکر موجود ہے۔سیدنا حضرت محمد مصطفے صلے اللہ علیہ وسلم سجادہ پیغمبر ہیں۔جو خاران کے پہاڑ سے جلوہ گر ہوئے اور دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آئے۔اور پھر آپ کے پاس ایک روشن شریعت تھی۔یا د ر کھنا چاہیئے کہ بعض دفعہ پادری صاحبان کہ دیا کرتے ہیں کہ مثیل موسی کی اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح ہیں۔مگر ان کا یہ زخم خود بائیبل سے سراسر باطل ثابت ہوتا ہے۔چنانچہ جناب پولوس لکھتے ہي :- وہ (خدا، اس سیح کو جو تمہارے واسطے مقرر ہوا ہے یعنی یسوع کو بھیجے۔ضرور ہے کہ وہ آسمان میں اُس وقت تک رہے جب تک وہ سب چیزیں بحال نہ کی جائیں جن کا ذکر خدا نے اپنے پاک نبیوں کی زبانی کیا ہے جو دنیا کے شروع سے ہوتے آئے ہیں۔چنانچہ موسیٰ نے کہا کہ خدا وند خدا تمہا رے بھائیوں میں سے تمہارے لئے مجھ سا ایک بنی پیدا کریگا و اعمال ) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ عیسائیوں کے مسلمہ الہامی کام کے رو سے حضرت مسیح مثیل موسنی والی پیش گوئی کے مصداق نہیں ہیں۔بلکہ مسیح کی آمد اقول اور آمدثانی کے درمیانی زمانے میں آنے والا نبی اس پیشگوئی کا مصداق ہے۔اور اُسی کی پیش کردہ شریعت (قرآن مجید وہ نورانی شریعت ہے جس کا تورات میں ذکر ہے ، قرآن مجید کی مذکورہ بالا آیت میں قرآنی شریعیت کو نور کا گیا ہے۔(۲) بیسعیاہ نبی نے خدا کا کلام شما یا کہ۔رب کے صحرا میں تم رات کاٹو گے۔اسے دوانیوں کے قبل یا پانی لیکے پیاسے کا استقبال کرنے آؤ۔اسے تیما کی سرزمین کے باشند؟ روٹی لیکے بھاگنے والے کے ملنے کو نکلو۔کیونکہ وہ تلواروں کے سامنے سے خنکی تلوار سے اور کھینچی ہوئی کمان سے اور جنگ کی شر سے بھاگے ہیں کیونکہ خداوند نے مجھ کو یوں فرمایا مینوز ایک برس ہاں مزدی کے سے ٹھیک ایک برس میں قیدار کی ساری قیمت جاتی ریگی اور تیر اندازوں کے جو باقی رہے قیدار کے بہادر گھٹ جائیں گے۔دیسیاه ) اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کا صاف ذکر ہے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی جنگ بدر کے لئے واضح اشارہ ہے جس میں قیدار یعنی بنو قیدار قریش رقیدار حضرت آجیل کے ایک بیٹے کا نام ہے، اعرب حضرت آنٹیل ہی کی نسل ہیں، کی حشمت خاک میں مل گئی۔