بہائیت کے متعلق پانچ مقالے — Page 72
۱۴۱ دیتے آئے ہیں۔اسی طرح تمام صحیفے اور تمام کتابیں اس بشارت عظمی پر مشتمل ہوتی رہی ہیں کہ ایک کامل کتاب، ایک کامل شریعیت فقراء اور تمام آسمانی احکام و اسرار پرمشتمل آئین خداوندی آنے والا ہے۔پیش گوئیاں اگر ان پر ذرا بھی تدبیر کیا جائے صاف صاف بتلا رہی ہیں کہ قرآن مجید کو تمام الہی نوشتوں میں کامل اور دائمی شریعت قرار دیا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے: الذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِي الاقى الَّذِى يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَ هُم فِي التَّوْرية و الانْجِيلِ يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهُهُم عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّبِيتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ، فَالَّذِينَ امَنوا بِهِ وَعَزَرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النور الذي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولَئِكَ هُمُ المُفْلِحُونَ۔(اعراف (۱۵۷) کہ میری رحمت ان لوگوں کے لئے مخصوص ہے جو اس عظیم الشان اقی پیغمبر پر ایمان لاتے ہیں جس کی پیشگوئی وہ تورات و انجیل میں پڑھتے ہیں۔یہ پغمبر انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے۔ناپسندید امور سے منع کرتا ہے، پاکیزہ چیزوں کو ان کے لئے حلال قرار دیا ہے اور گندی اشیاء کو حرام ٹھہراتا ہے۔ان کے ناروا بوتھوں اور پابندیوں کو دور کرتا ہے۔پس جو اس نمبر پر ایمان لاتے ہیں، اس کی تائید و نصرت کرتے ہیں اور اس نور (قرآن مجید) کی پیروی کرتے ہیں۔جو اس پر نازل ہوا ہے وہ ضرور کامیاب ہونے والے ہیں ؟ اس قرآنی دھونی کی تصدیق وتحقیق کے لئے جب ہم تورات و انجیل پر نظر ڈالتے ہیں۔تو ہمیں ان آسمانی صحیفوں میں بہت سی صاف اور واضح پیش گوشیائی ملتی ہیں۔جن میں قرآن مجید کی خبر دی گئی ہے۔بلکہ انبیاء سابقین نے اس پاک کتاب کے کامل آئین ہونے کا بھی اعلان فرما دیا ہے ان پیش گوئیوں میں سے صرف دستش پیش گوئیاں ذکر کی جاتی ہیں : ذا اللہ تعالے نے حضرت موسی علیہ السلام سے فرمایا۔میں ان بنی اسرائیل کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی پر پاکروں گا اور اپنا کلام اسکے منہ میں ڈالوں گا۔اور جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب اُن سے کھے گا۔راستشناء : اس پیشگوئی میں ایک مثیل موشی نبی کی پیش گوئی کی گئی جسے کام خداوندی یعنی شریعت دیکر بھیجا جائے گا نا اور وہ ساری شریعیت لوگوں تک پہنچائے گا۔ہی پیش گوئی کو ایک دوسرے انداز میں بایں الفاظ ذکر کیا گیا ہے :