بہائیت کے متعلق پانچ مقالے

by Other Authors

Page 82 of 130

بہائیت کے متعلق پانچ مقالے — Page 82

141 ۱۶۰ پھر اسے ہر پہلو سے کامل قرار دیا ہے اور اس میں تبدیل و ترمیم کی تردید فرما دی ہے ہیں ظاہر ہے کہ اس آیت کے رو سے بھی قرآن مجید ایک دائمی شریعت ثابت ہوتا ہے۔(٢) إِنْ هُوَ إِلا ذكر لِلْعَلَمِينَ، وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاءُ بعْدَ حِينٍ (ص: ۸۷-۸۸) یہ قرآن مجید مال سے جھانوں کے لئے اور تمام زبانوں کے لئے نصیحت نامہ ہے اور تم اس کی اس عظیم الشان خبر کو عنقریب جان لو گے ہی۔مکہ کی زندگی میں کفار یہ بھی مانتے کے لئے تیار نہ تھے کہ قرآن مجید نگہ دالوں میں بھی مقبول ہو گا۔مگراللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ قرآن ساری دنیا اور ساری قوموں کے لئے اور رہتی دنیا تک ذکر ثابت ہوگا۔فرمایا۔تم ابھی اس صداقت کا اقرار کرنے کے لئے تیار نہ ہو گئے مگر جب ہر زمانہ میں توتی أكلها كل حين بإذن ربھا کے مطابق قرآن مجید کے پھل دیکھو گے تو تمہیں اعتراف کرنا پڑے گا کہ واقعی قرآن کریم ذکر للعلمین ہے صدق الله العظيم ترجمہ اہم نے ہی اس الذکر سینی قرآن مجید کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں یہ اس آیت میں قرآن کریم کو الذکر یعنی انسانوں کے لئے موجب عورات و شرف اور نصیحت نامه قرار دیگر اللہ تعالے نے اس کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔ظاہر ہے کہ اگر قرآن مجید دائمی شریعیت نہ ہوتا تو اللہ تعالے إنا له لحفظون نہ فرمانا۔یہ جملہ اسمیہ دوام اور ثبات پر واضح طور پر دال ہے۔عملاً بھی جب ہم دیکھتے ہیں تو واقعات زمانہ مقبلاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی غیر معمولی حفاظت فرمائی ہے۔دنیا میں کوئی اور الہامی کتاب نہیں ہے اس دارج محفوظ رکھا گیا ہو۔جس طرح قرآن مجید کی حفاظت کی گئی ہے۔قرآن پاک دوست و دشمن کی شہادت کے مطابق ہر قسم کی تبدیلی اور تعریف سے محفوظ ہے اور یہ اتنی واضح بات ہے کہ سرولیم میور کو بھی یہ اعتراف کرنا پڑا۔"There is otherwist every security internal and external that we possoss that text which Mhhammad Himsalf gave forth and used۔" (Life of Mohammad) کہ ہر قسم کی اندرونی اور بیرونی شہادت سے ثابت ہے کہ جو قرآن مجید ہمارے ہاتھوں میں ہے یہ بعینہ وہی قرآن کریم ہے جو آنحضرت مسلے اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے پیش کیا اور جسے آپ استعمال فرماتے تھے: