اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 282
282 ایسا برقعہ سوچیں کہ جو صحت اور شرعی پردہ کے لحاظ سے آرام دہ ہو پھر ہمیں بتا ئیں۔میں تو سینا پرونا نہیں جانتا خواتین خود ہی بہتر طور سے جانتی ہیں۔امید ہے کہ وہ سوچ کر ہمیں اطلاع دیں گی اور ہم اس پر غور کر کے پھر اسے رائج کردیں گے۔دوسری بات زنانہ نمائش کی نسبت ہے جو صنعت و حرفت کے لحاظ سے ہو۔ہر قسم کے نمونے کی اشیاء جو آپ کے شہروں میں بنتی ہوں وہ مرکز میں لانی چاہئیں۔موجودہ نمائش تو بجائے اشیاء کی نمائش کے خود لجنہ کی زمائش ہو جاتی ہے۔سو ہماری خواتین کو اس پر توجہ کرنی چاہیئے کہ ہر ایک چیز جو ان کے شہر میں عمدہ بنتی ہے اس کے بھیجنے کا انتظام کریں یا مجھے بتلائیں پھر میں اس کا انتظام کر کے لجنہ کو بتاؤں گا کہ نمائش کس کو کہتے ہیں۔دو تین سال سے تو تجربہ کر کے دیکھا ہے یہ کچھ نہیں کر سکتیں۔سو ہماری خواتین کو ضرور اس کی کوشش کرنی چاہیئے۔یہ دو کام ان کے ذمہ ہیں۔امید ہے کہ آئندہ سال اس پر عمل درآمد ہوگا۔اخیر میں میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالے تم کو ان نیک کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔حقیقی علم حاصل کرو! از مصباح ۱۵ جنوری ۱۹۳۳) تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی بر موقع جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۳) تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ کی آواز چونکہ بلند ہے اس لئے وہ سٹیج کے چاروں طرف کہدیں کہ چونکہ میں ابھی کل ہی انفلوئنزا کے باعث بستر سے اٹھا ہوں اس لئے بلند آواز سے نہیں بول سکوں گا اگر وہ خاموشی سے سُن لیں تو بہتر ہے۔جن کو آواز نہ پہنچے وہ بھی اگر خاموشی سے سنیں گی اور تقریر کے دوران خاموش رہیں گی تو کم از کم ثواب ہی حاصل کریں گی۔اس پر سیدہ فضیلت بیگم صاحبہ نے سٹیج کے چاروں طرف حضور کا پیغام پہنچا دیا ) اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہر زمانہ میں جو گزرا ہے مرد ہو یا عورت یہ خیال کرتے رہے کہ اپنے آپ کو بلند مرتبہ یا بڑائی کے اظہار کے لئے خوبصورت بنائے رکھیں اور نہیں تو اپنے جسم کو ہی سرمہ سے گود دیں یا عمارتیں ایسی بلند بنائیں کہ