اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 281

281 قربانیاں، مال کی قربانیاں ، اپنی خواہشات کی قربانیاں ، دوسروں کی خدمت کرو ، خدمت کرنے والا آدمی بڑا ہوتا ہے دوسرے سب چھوٹے ہیں۔دیکھو اگر یورپ کی کوئی بڑی شہزادی خدمت کرتی ہے، ہسپتالوں میں جا کر بیماروں ،معذوروں کو دیکھتی ہے، اُن کو کچھ دیتی ہے یا پوچھتی ہے تو کتنا بڑا رتبہ پاتی ہے۔سوتم بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں سے ہو جو اپنے آپ کو خادم اسلام سمجھتے تھے۔تم بھی ہر قسم کی قربانیاں کر کے خدمت خلق میں مصروف ہو جاؤ تا کہ دین و دنیا کی کامیابیاں حاصل کرو۔آخر میں ضروری نصیحت کرتا ہوں کہ اتحاد کے لئے ایک نظام اور پابندی کی ضرورت ہے عورتوں میں نظام اور پابندی قوانین بالکل نہیں یہ بہت ضروری بات ہے کوشش سے اس پر عامل ہونا چاہیئے۔دیکھو اسلام میں جب شراب کی حرمت کا حکم ہوا ہے فور اصحابہ کرام نے تعمیل کی۔پھر ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ حضرت رسول کریم ﷺ نے بلند آواز سے فرمایا کہ بیٹھ جاؤ تو سب لوگ جہاں بھی آپ کی آواز پہنچی بیٹھ گئے۔کسی صحابی نے دوسرے کو ایک راستہ میں غیر مانوس کی جگہ پر بیٹھے دیکھ کر پوچھا۔یہاں کیوں بیٹھے ہو تو اُس نے کہا میں نے رسول اللہ نے کی آواز سنی تو تعمیل ارشاد کے لئے نہیں بیٹھ گیا۔مجھے یہ نہیں معلوم کہ کیا بات ہے نہیں نے صرف تعمیل ارشاد کی۔سو تم بھی یہ ضروری اور نہایت ضروری بات سیکھو کہ نظام اور پابندی قوانین کے لئے ہر ایک حکم ماننا ضروری ہے۔اس کے بعد میں عورتوں کو دو کام بتا تا ہوں چاہئے کہ کوشش کر کے سوچیں اور مجھے نتیجہ سے اطلاع دیں تا کہ پھر ہم اپنی ساری جماعت میں اس کو رائج کریں۔اس میں اول تو یہ قعدہ اور پردہ کا سوال ہے۔شرعی پردہ کے لئے نہ تو وہ پرانا بر قعہ کچھ مفید ہوا کیونکہ پردہ کے علاوہ عورت کو تازہ ہوا اور صحت کی بھی ضرورت ہے جو اس برقعہ میں نہیں اور نہ اس میں بچہ گود میں اٹھایا جاسکتا ہے۔اگر آگے سے ہوا سے کھل جائے یا اُٹھانا پڑے تو صرف پچھلا حصہ ہی چھپ سکتا ہے سامنے کا سب لباس نظر آتا ہے۔اور نئے فیشن کا برقعہ بھی بعض کو پسند نہیں شاید۔اس لئے بھی کہ اس میں زینت اور خوبصورتی نمایاں پائی جاتی ہے اس لئے رڈی سمجھتے ہیں اور چادر سے بھی وقت ہوتی ہے۔اس لئے میں سلسلہ کی قابل خواتین اور سلائی کی ماہر بہنوں سے خواہش رکھتا ہوں کہ وہ اپنے لئے کوئی