اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 443 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 443

443 نوازا۔رسالہ مصباح کا نیا دور قادیان میں مصباح کے نئے دور کے پرچہ میں حضور نے مندرجہ ذیل مبارک تحریر سے رسالہ مصباح کو آپ نے الفضل اور دوسرے ذرائع سے معلوم کر لیا ہو گا کہ مصباح اب بلجنہ اماءاللہ کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔اب مرد اس کے بار سے آزاد ہوتے ہیں لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ وہ اس سے دستبردار ہوتے ہیں۔عورت اور مرد اسلام کی رُو سے دو کل نہیں نہ دو جزو ہیں بلکہ ایک گل کے دو جزو ہیں۔وہ ایک کل نہیں کیونکہ وہ دونوں کے الگ الگ حق مقرر کرتا ہے۔وہ دو جزو نہیں کیونکہ وہ دونوں کو الگ الگ رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔پس اسلام کی رو سے وہ ایک کل کے دو جز ہیں اس لئے وہ ایک دوسرے کی ذمہ داری سے کسی صورت میں بھی دستبردار نہیں ہو سکتے۔پس جس طرح مردوں کے اخباروں میں آپ کی دلچسپی ختم نہیں ہوسکتی اسی طرح آپ کے اخباروں میں مردوں کی دلچسپی ختم نہیں ہوسکتی۔ایک کل کے دو جزووں کا پوری طرح اتحاد ضروری ہے ورنہ دونوں بیکار ہو جائیں گے۔وہ علیحدہ نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ ایک کل کے جزو ہیں۔وہ متضاد حالات میں بھی نہیں رہ سکتے کیونکہ اس صورت میں ان کا اجتماع دونوں ہی کو بے کار کر دے گا۔ایک جزو دوسرے کی طاقت میں نہ ہو گا بلکہ اسے توڑنے والا ثابت ہوگا اور اس طرح ان کا وجود الگ الگ جو کام کر سکتا تھا اکٹھے رہ کر اتنا کام بھی نہ کر سکے گا۔پس اپنے الگ رسالہ کو ایک علیحدہ وجود نہ سمجھو بلکہ ایک ہی کام کا ایک ہی جزو سمجھو۔جس طرح ایک سکول میں ایک ہی جماعت کے دو یا تین فریق ہوتے ہیں۔جماعت ایک ہی ہوتی ہے مگر کام کی سہولت کے لئے اسے فریقوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے ہر فریق کا استاد پڑھاتا وہی کچھ ہے جو دوسرا۔لیکن کئی استاد تھوڑی تھوڑی تعداد طالبعلموں کی لے کر شاگردوں کی طرف زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔اسلام کا قانون دہندہ خدا ہے اور وہ مرد ہے نہ عورت۔اس لئے نہ وہ مرد کا طرفدار ہے نہ عورت کا۔پس آؤ اپنے پیدا کرنے والے عادل خدا کے حکموں کے مطابق مل کر کام کریں۔مرز امحمود احمد ( خليفة المسيح الثاني)