اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 444 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 444

444 چندہ مسجد برتن کے لئے تحریک (۲۰۔جولائی ۱۹۲۳ بعد نماز مغرب) (نوٹ ) یہ اقتباس بعد میں ملا ہے اس لئے اس کتاب کے اس حصہ میں شائع نہیں ہو سکا جس میں حضور کی ۱۹۲۳ کی تقاریر درج ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسا کہ میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں اعلان کیا تھا آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت برلن میں مسجد کی بنیاد رکھی جائے گی اور اس کا وقت جیسا کہ تار سے معلوم ہوا ہے۳ بجے بعد دو پہر ہے جو کہ وقتوں کے فرق کے لحاظ سے یہاں کا یہ وقت ہے۔اس کے متعلق باہر بھی اعلان کیا گیا ہے اور یہاں بھی ہم اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ دعا کریں خدا تعالے اس مسجد کی تعمیر میں برکت ڈالے۔گولنڈن کی مسجد کے لئے پہلے مکان خریدا گیا ہے مگر مسجد کے لحاظ سے تا حال وہ تغیر نہیں ہو سکا کیونکہ اس کے لئے انفار و پیہ جمع نہیں ہوا جتنے کی ضرورت ہے۔اس لئے یورپ میں سب سے پہلی ہماری مسجد یہی برلن کی مسجد ہے۔بلکہ یہی مسجد مسلمانوں کی بنائی ہوئی پہلی مسجد ہے۔اگر چہ یورپ میں تین مسجد میں اس سے پہلے تعمیر ہو چکی ہیں۔ایک وو کنگ میں ہے جو ایک انگریز نے بنوائی ہے۔ایک برلن میں بھی پرانی مسجد ہے جو غیر آباد ہے۔وہ بھی گورنمنٹ نے بنوائی تھی۔جب روس سے بہت سے جنگی قیدی پکڑے آئے تو ان میں سے بہت سے مسلمان بھی تھے جن کی تعداد ہزار کے قریب تھی۔ان کے لئے گورنمنٹ نے وہ مسجد بنوائی تھی۔اس وجہ سے مسلمانوں کی بنائی ہوئی مسجد موجودہ یورپ میں پہلی مسجد ہوگی۔موجودہ یورپ میں نے اس لئے کہا ہے کہ ہوں تو مسلمان یورپ کے مختلف علاقوں میں ہزاروں سال رہے۔وہاں انہوں نے مساجد تعمیر کیں۔مگر جب ان کو جبر عیسائی بنا لیا گیا تو مساجد مٹ گئیں۔اب بھی یورپ میں مسلمانوں کے علاقہ میں مسجد میں ہیں مگران علاقوں کو یورپ کا جزو نہیں سمجھا جاتا بلکہ الگ قرار دیا جاتا ہے۔پس اس علاقہ میں جسے یورپ سمجھا جاتا ہے" اور جہاں سے اس وقت مسلمانوں کو خارج کر دیا گیا ہے وہاں یہی مسجد پہلی مسجد ہے۔اس لئے میں نے چاہا کہ سب دوست مل کر دعا کریں کہ خدا تعالے اس مسجد کو با برکت کرے اور اسلام کی اشاعت اور ترقی کا ( الفضل ۱۰ اگست ۱۹۲۳ ص۲) موجب بنائے“