اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 129
129 بے استقلالی کا اثر دیکھو آج تو یہاں جلسہ ہو رہا ہے لیکن اگر سال کے بعد اس کام سے متعلق کچھ بھی نہ ہو اور اسے چھوڑ دیا گیا ہو تو اس کا بچوں پر زیادہ مضراثر پڑے گا۔کسی کام کے شروع کرنے کا ایک اثر ہوتا ہے مگر وہ عارضی ہوتا ہے اور کام کو چھوڑ دینے کا ایسا اثر ہوتا ہے کہ جن پر ہوتا ہے اُن کو بھی اس کا پتہ نہیں لگتا مگر نہایت خطرناک ہوتا ہے۔ہر کام جو شروع کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے اس کا اثر بچوں پر یہ ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں بڑے ہمیں یہ تعلیم دے رہے ہیں کہ کسی کام کو لگا تار نہیں کرنا چاہئے اور اس طرح وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے لیکن اگر اُن پر یہ اثر پڑے کہ جو کام شروع کیا جائے اُسے کرتے ہی جانا چاہیئے تو وہ ہر کام میں استقلال اختیار کریں گے اور کبھی نا کام نہ ہوں گے۔بے استقلالی ایک بہت بڑا نقص ہے۔یہ تو بچوں کی انجمن ہے اس نے مجھے بار بار اپنے جلسہ میں شامل ہونے کے لئے لکھا اور میں آج سے قبل نہ آسکا لیکن ایک بڑوں کی انجمن میں نے بنائی تھی پہلے پہلے میں اُس میں خود شامل ہوتا رہا تا کہ کام چلنے لگ جائے لیکن جب سے میں نہیں گیا اس کے جلسے بھی بند ہو گئے۔اس کے سیکرٹری کا دوسروں کو استقلال سے کام کرنے کا وعظ کرتے کرتے تو منہ خشک ہو جاتا ہوگا اور کام کرنے کی تجویزیں سوچتے سوچتے دماغ پر اگندہ ہو جاتا ہو گا مگر وہ کام جو شروع کیا تھاوہ نہ کر سکے اور چھوڑ دیا۔وہ تجویز میں تو بڑی بڑی گورنمٹوں کو بتانے کے لئے تیار ہوں گے مگر یہ چھوٹا سا کام بھی نہ کر سکے۔یہ ٹھیک ہے کہ کوئی اکیلا آدمی کام نہیں چلا سکتا لیکن اگر استقلال اختیار کیا جائے تو اگر سب میں نہیں تو کچھ آدمیوں میں ضرور استقلال پیدا ہو جائے گا۔یورپ کے لوگوں نے اس بات کو خوب سمجھا ہے اور وہاں ایسی دُکانیں اور اخباریں ہیں جو تین تین سوسال سے برابر چل رہی ہیں۔جب سے خیال آیا کہ اخبار جاری کیا جائے یا اس قسم کی دُکان نکالی جائے اسی وقت سے وہ چلی آرہی ہیں۔اسی طرح کئی مدر سے ہیں جب سے اُن کا خیال آیا اُسی وقت سے چلے آرہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ شروع کر نیوالوں نے استقلال سے کام چلا یا اس کا اثر اوروں پر پڑا انہوں نے کام شروع کر دیا۔پھر اوروں پر۔اسی طرح کام چلتا گیا۔تو والدین کے بعد کارکن اور بچوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ استقلال سے کام کرو۔ماسٹر ( عل محمد ) صاحب نے کہا ہے کہ اس کام میں بچوں اور اُن کے والدین نے مجھ سے تعاون نہیں کیا اس لئے ایک دفعہ یہ کام شروع ہوکر بند ہو گیا تھا اب پھر جاری کیا گیا ہے۔میں کہتا ہوں اگر وہ استقلال سے کام کرتے رہتے تو اس کا اثر