اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 130
130 ضرور ہوتا اور کام جاری رہتا۔انہوں نے دوبارہ کام کیوں شروع کیا اسی لئے کہ اُن کے دل سے پہلی ناکامی کا اثر دُور ہو گیا۔اُنہوں نے سمجھ لیا تھا کہ کوئی مدد نہیں دیتا اس لئے کام نہیں رہ سکتا مگر پھر شروع کر دیا۔اس کا نام بے استقلالی ہے۔وہ پہلی باتوں کو بھول گئے اور پھر کام شروع کر دیا۔انہیں یا درکھنا چاہیئے کہ استقلال سے جب تک کام نہ ہو گا اس وقت تک کامیابی نہ ہوگی۔بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا تعاون اسی طرح والدین ہیں۔شروع میں وہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص ہمارے بچوں کی نگرانی کرتا ہے کیوں نہ ہم اس سے مل کر کام کریں اور اسے مدد دیں لیکن پھر ان کی حالت ایسی ہی ہو جاتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی مشخص دھوپ میں بیٹا تھا کسی نے کہا سائے میں ہو جاؤ تو کہنے لگا کیا دو گے۔وہ سمجھتے ہیں فلاں شخص جو ہمارے بچوں کے پیچھے پڑا ہوا ہے تو اس کو ضرور کوئی فائدہ ہی ہوتا ہوگا۔ایک مثال ہے کہتے ہیں ایک آدمی کو کسی نے بتایا کہ درزی سب چور ہوتے ہیں کپڑا چرا لیتے ہیں۔وہ ایک دن ٹوپی سلانے کے لئے درزی کے پاس کپڑا لے گیا اور جا کر پوچھا کیا اس کی ٹوپی بن جائے گی۔درزی نے کہا ہاں بن جائے گی اُس نے کہا فی الواقعہ درزی چور ہوتے ہیں اُس نے کچھ کپڑا خود رکھنا ہوگا تبھی کہہ دیا کہ بن جائے گی۔یہ سمجھ کر کہنے لگا کیا دو بن جائیں گی۔درزی نے کہاہاں دو بن جائیں گی۔اس پر تو اسے سمجھا کہ درزی کے چور ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا۔اگر میں دو کے لئے نہ کہتا تو ایک خود رکھ لیتا اور ایک مجھے دے دیتا۔یہ خیال کر کے کہنے لگا۔کیا چار بن جائیں گی۔درزی نے کہا ہاں۔اس پر تو اسے یقین ہو گیا کہ ضرور یہ چوری کرتا ہے اور کہنے لگا کیا چھ بن جائیں گی۔درزی نے ہاں چھ بن جائیں گی۔یہ سن کر اس نے سمجھا اب شاید اور نہ بن سکے لیکن چلو پوچھ تو لیں۔اور کہنے لگا کیا سات بن جائیں گی۔درزی نے کہا ہاں سات بن جائیں گی۔اس سے زیادہ کی اسے امید تو نہ تھی لیکن کہنے لگا کیا آٹھ بن جائیں گی۔درزی نے کہا ہاں آٹھ بن جائیں گی۔اس کے بعد وہ چلا گیا۔دوسرے دن جب وہ آیا تو ڈراز راسی آٹھ نو بیاں رکھی تھیں۔انہیں دیکھ کر درزی سے کہنے لگا یہ کیا؟ درزی نے کہا اپنا کپڑا ناپ لو تم نے اس کی آٹھ نو پیاں بنانے کو کہا تھا میں نے بنا دیں۔اسی طرح والدین سمجھتے ہیں کہ یہ مدرس بچوں کی نگرانی کرتا ہے تو اس کو ضرور کوئی فائدہ ہوتا ہو گا کیوں اسے فائدہ پہنچائیں۔یہ سمجھ کر وہ اس کی مدد کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔