اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 452

اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 6

6 طرح میرا خدا مجھ سے خوش ہو جائے گا، اور جب خدا خوش ہو جائے گا تو دنیا خود بخود ہی مل جائے گی۔میں نے دیکھا ہے کہ یہاں کی عورتیں دن رات اسی نظر میں لگی نظر آتی ہیں کہ دنیاوی ترقی حاصل کریں ، اس کے متعلق جلسے کرتی ہیں مضمون لکھتی ہیں ، اخبار اور رسالے نکالتی ہیں لیکن چونکہ شریعہ اسلام سے ناواقف ہیں اس لئے اپنے مضامین میں ایسی ایسی باتیں لکھ جاتی ہیں جو دین کو کمزور کرتی ہیں اور اُلٹے اعتراض پیدا کراتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں اگر ہماری جماعت کی عورتیں جنہیں خدا تعالی نے دین سیکھنے کا بہت عمدہ موقع دیا ہے خود دین سیکھیں اور اوروں کو سکھائیں تو بہت جلدی اسلام اور اپنی جماعت کے لئے ترقی کا باعث ہوسکتی ہیں۔عیسائیوں میں عور تیں تبلیغ کے لئے جاتی ہیں اور ایسی ایسی جگہوں پر جاتی ہیں جہاں مرد بھی نہیں جا سکتے اور جب ایک ماری جاتی ہے تو دوسری اس کی جگہ جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہے اور جب دوسری ماری جاتی ہے تو تیسری اور چوتھی چلی جاتی ہے اسی طرح وہ ہزاروں اور لاکھوں آدمیوں کو عیسائی کر لیتی ہیں۔جب عیسائی عورتیں اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ جو احمد کی عورتیں خدا تعالیٰ کے لئے کام کرنے لئے کھڑی ہوں گی خواہ ابتداء میں انہیں تکلیفیں اور مصیبتیں ہی کیوں نہ اٹھانی پڑیں تو وہ کامیاب نہ ہوں؟ ضرور ہوں گی۔لیکن سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اول تم خوردین کی تعلیم حاصل کرو کیونکہ جو خود نہیں جانتی وہ اوروں کو کیا سکھا سکے گی۔یہ مت خیال کرو کہ اب ہم کچھ نہیں سیکھ سکتیں۔قادیان میں بیسیوں ایسی عورتیں ہیں جو قرآن شریف کا ترجمہ پڑھ چکی ہیں اور بعض تو ایسی ہیں جنہوں نے بچہ پیدا ہونے کے بعد قرآن کا ترجمہ پڑھا ہے پس اگر کوئی ہمت کرے تو ضرور پڑھ سکتی ہے۔جو کوئی اردو جانتی ہے وہ قرآن کا ترجمہ دیکھ کر پڑھ لیا کرے اور اسی طرح ترجمہ شدہ حدیثوں کو پڑھیں اور جو اردو نہیں جانتی جس طرح مرد اکھٹے ہوتے ہیں اور ایک درس دیتا ہے اسی طرح عورتیں کیوں نہ اکھٹی ہوں اور جو پڑھی ہوئی ہو وہ سب کو سنا دیا کرے۔اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو مولوی غلام رسول صاحب را جیکی جہاں مردوں کو درس دیتے ہیں وہاں عورتوں کو کیوں نہ دیں۔اگر ہر روز نہیں تو ہفتہ میں ایک دفعہ یا مہینے میں ایک دفعہ قرآن پڑھا دیا کریں۔تم انہیں درس دینے کے لئے مجبور کر سکتی ہو۔اسی طرح وہ عورتیں بھی جو پڑھی ہوئی نہیں پڑھ سکتی ہیں۔دین آسان ہے دین کوئی مشکل نہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَقَدْ يَسْرِنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ من مذکر ہم نے قرآن کو عمل کرنے والوں کیلئے آسان بنایا ہے پس کوئی ہے جو قرآن سے نصیحت حاصل