اوڑھنی والیوں کے لئے پُھول — Page 5
5 عورت سے ان باتوں کے متعلق پوچھو تو وہ یہی جواب دے گی کہ میں جاہل ہوں ان باتوں کے متعلق کیا جانوں گویا جاہل اور عورت ہونا انہوں نے ایک ہی سمجھا ہوا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔آنحضرت علی فرماتے ہیں اگر کوئی میرا دین سیکھنا چاہتا ہے تو آدھا عائشہ سے سیکھے۔اُس زمانہ کی عورتیں کوئی نئی قسم کی نہ تھیں ایسی ہی تھیں جیسا کہ اب ہیں۔آج بھی عورتیں ویسی ہی بن سکتی ہیں اور انہی جیسے کام کر سکتی ہیں لیکن نقص یہ ہے کہ کچھ کرتی نہیں۔اگر کرنے کے لئے تیار ہو جائیں تو خدا تعالیٰ ان کی مدد کر کے اُن کے لئے رستہ کھول دے گا۔قرآن شریف میں خدا تعالی نے بار بار فرمایا ہے کہ جو کوئی تقویٰ کرے اللہ تعالی آپ اس کے لئے رستہ کھول دیتا ہے۔جب عورتیں ایسا کریں گی تو کیوں اُن کی ترقی کا راستہ نہ کھل جائے گا اور کیوں اپنے لئے اور نیز دنیا کیلئے مفید اور بابرکت ثابت نہ ہونے لگیں گی۔احمدی عورتوں کو نصیحت ہماری جماعت کی عورتوں کو یہ خیال دل سے نکال دینا چاہئے کہ ہم کیا کر سکتی ہیں کہ کچھ کوشش کریں ؟ کیونکہ عورتیں اسی طرح خدا تعالی سے کلام کر سکتی ہیں جس طرح مرد کر سکتے ہیں، عورتیں اسی طرح دنیا کی راہنمائی کر سکتی ہیں جس طرح مرد کرتے ہیں اور عورتیں اسی طرح دنیا کی بدیاں دو کر سکتی ہیں جس طرح مرد کرتے ہیں، عورتوں میں اور مردوں میں دین کے معاملہ میں کوئی فرق نہیں عورتیں بھی مردوں کی طرح ہی دین کی خدمت کر سکتی ہیں۔پس تم یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ خدا تعالی نے مرد اور عورتوں میں ایک جیسی قو تیں رکھی ہیں اگر مرد کمال حاصل کر کے خدا تعالی تک پہنچ سکتے ہیں تو عورتیں بھی پہنچ سکتی ہیں، مرد تبلیغ کر سکتے ہیں تو عورتیں بھی کر سکتی ہیں، مرددنیا کی راہنمائی اور ہدایت کا موجب ہو سکتے ہیں تو عورتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ہاں فرق ہے تو صرف اتنا کہ مرد اپنے حلقہ کے اندر تبلیغ کر سکتے ہیں اور عورتیں اپنے حلقہ کے اندر۔باقی اس قسم کا کوئی فرق نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے روحانی سلسلہ کو صرف مردوں کے لئے کھول رکھا ہو اور عورتیں اس سے محروم ہوں۔لا ہور کی احمدی مستورات سے خطاب لاہور ایک مرکز ہے یہاں سے عورتوں کے متعلق کئی رسالے اور اخبار نکلتے ہیں، جلسے ہوتے ہیں، یہاں ہماری جماعت کی عورتوں کو بہت ہوشیار رہنا چاہئیے اور تبلیغ میں بہت کوشش کرنی چاہیے۔دیکھو ایک ایسے آدمی کی نسبت جس کی ساری کوشش اور سعی صرف اس لئے ہو کہ دنیامل جائے وہ آدمی کس قدر خوش قسمت اور با نصیب ہے جس کو اپنی کوشش اور سعی سے یہ امید ہو کہ اس