اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 81 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 81

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 81 جلسہ سالانہ برطانیہ 2007 مستورات سے خطاب کی اہلیہ تھیں کہ انہوں نے عراق اور عرب کے کئی معرکوں میں اپنے شوہر کے ساتھ مجاہدانہ شرکت کی۔روایت میں لکھا ہے کہ دریائے دجلہ کے قریب اہلِ نسان اور مسلمانوں کے درمیان خونریز لڑائی ہوئی۔اسلامی لشکر کے سپہ سالار حضرت مغیرہ عورتوں کو میدانِ جنگ سے بہت پیچھے چھوڑ آئے تھے۔جس وقت دونوں فوجوں میں گھمسان کی جنگ جاری تھی۔عزہ نے عورتوں سے کہا: اس وقت اگر ہم مسلمانوں کی مدد کرتے تو نہایت مناسب تھا۔یہ کہ کر انہوں نے اپنے دوپٹے کا ایک بڑا حکم بنایا، جھنڈا بنایا دوپٹے سے۔اور دوسری خواتین نے بھی اپنے اپنے دوپٹوں سے چھوٹے چھوٹے جھنڈے بنالئے اور پھر یہ سب اپنے جھنڈے لہراتی ہوئیں، جنگ کا جو موقعہ تھا اس کے قریب پہنچ گئیں اور اہلِ نسان نے ، مسلمانوں کے جو مخالفین تھے دشمن، انہوں نے سمجھا کہ مسلمانوں کے لئے نئی مدد کوئی آگئی ہے اور تازہ دم فوج آگئی ہے۔اُن کے حوصلے پست ہو گئے اور وہ میدانِ جنگ چھوڑ کر بھاگ گئے۔تو یہ تھی عورتوں کی حاضر دماغی اس وقت ، اور بہادری اور جرات کہ کس طرح انہوں نے مردوں کی مدد کی اور جنگ کی کایا پلٹ دی۔مالی قربانیوں میں عورتوں کا ایک خاص مقام پھر مالی قربانیوں میں عورتوں کا ایک خاص مقام ہے۔حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی کی بعض ازواج نے نبی کریم ﷺ سے کہا کہ ہم میں سے کونسی جلدی آپ سے ملے گی ؟ آپ نے فرمایا: جس کے ہاتھ زیادہ لمبے ہیں۔تو وہ سمجھیں کہ ہاتھ لمبے ہوں گے۔اور انہوں نے ناپنے شروع کر دیئے ہاتھ۔حضرت سودہ کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا تھا۔تو کہتی ہیں ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ ہاتھ کی لمبائی سے کیا مراد ہے۔اس کا مطلب تھا صدقہ و خیرات اور ہم میں سے وہ زوجہ جو تھیں آنحضرت علے کی وہ سب سے پہلے آنحضرت ﷺ سے ملیں جو صدقہ و خیرات کو بہت پسند کرتی تھیں۔اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو انقلاب پیدا کیا عورتوں میں، اُن میں بھی مالی قربانیوں کا ذکر ملتا ہے اور بڑی کثرت سے ملتا ہے۔بلقیس صاحبہ جو اہلیہ عمر شریف صاحب تھیں ریٹائر ڈ ٹیلی فون سپر وائزر تھے یہ۔1989ء میں ان کی وفات ہوئی تو صاحب روبیاء وکشوف تھیں۔بڑی نیک عورت تھیں، عبادت گزار تھیں۔