اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 116
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 116 سالانہ نیشنل اجتماع بر طانیہ 2007 مومن اغویات سے پر ہیز کرتا ہے۔جھوٹ بولنا، جیسا کہ میں نے کہا، مومن نہ ہونے اور عبادالرحمن نہ ہونے کی نشانی ہے اس لئے ہمیشہ اس سے بچنا چاہئے۔آگے اللہ تعالیٰ ایک جگہ پھر فرماتا ہے کہ لغویات سے مومن پر ہیز کرتا ہے۔ایک اور نشانی یہ ہے۔لغویات کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنا وقار رکھتے ہوئے ، یہ سمجھتے ہوئے کہ ہم احمدی ہیں، ہمارا کام نہیں کہ دنیا کی لغویات اور فضولیات میں پڑیں۔اُن سے بچتے ہوئے گزر جاتے ہیں۔مثلاً آج کل مختلف ٹیلی وژن چینل ہیں جن میں انتہائی لغو اور بیہودہ پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔پھر بعض دفعہ بعض اچھے پروگرام بھی آرہے ہوتے ہیں لیکن ان کے درمیان میں انتہائی بیہودہ اور لغو اشتہارات شروع ہو جاتے ہیں۔تو ہر احمدی کو چاہئے ، چاہے وہ بچی ہے، لڑکی ہے یا عورت ہے یا مرد ہے، اُس کا یہ کام ہے کہ اگر ایسے پروگرام آرہے ہوں یا کسی بھی قسم کی ایسی تصویر نظر آئے تو فوراً اسے بند کر دیں۔اور جیسے میں بات کر رہا ہوں کہ اشتہار بیچ میں آجاتے ہیں تو اُن کو بھی نہیں دیکھنا چاہئے۔اور جو بیہودہ پروگرام ہیں اُن کے تو قریب بھی ایک احمدی بچی کو ، ایک احمدی لڑکی کو ، ایک احمدی عورت کو نہیں جانا چاہئے۔انٹرنیٹ پر بعض سائٹس ہیں۔بڑے گندے پروگرام اُن میں آتے ہیں۔ان سب سے بچنا ہی حقیقی مومن کی نشانی ہے اور یہی ایک حقیقی احمدی کی نشانی ہے کہ ان سب لغویات سے، فضولیات سے بچیں۔کیونکہ اللہ کے اس انعام سے جڑے رہنے کے لئے اور فیض پانے کے لئے یہ ضروری ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ دعا بھی کیا کرو۔اور ایسے لوگوں کی یہ نشانی ہے جو یہ دعا کرتے ہیں کہ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَاقُرَّةَ أَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا (الفرقان: ۷۵) کہ اے ہمارے رب ! ہمیں اپنے جیون ساتھیوں سے اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں متقیوں کا امام بنادے۔پس یہ دعا جہاں خود آپ کو تقویٰ پر قائم رکھے گی ، آپ کی اولا د کو بھی دنیا کے شر سے محفوظ رکھتے ہوئے تقویٰ پر چلائے گی۔اور جو عورتیں یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کے خاوند دین سے رغبت نہیں رکھتے ، نمازوں میں بے قاعدہ ہیں، ان کے حق میں بھی یہ دعا ہو گی۔ہمارے دل