اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 114
الا ز حارلذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 114 سالانہ نیشنل اجتماع بر طانیہ 2007 دعا بہت بڑی طاقت ہے۔جہنم کا عذاب صرف مرنے کے بعد کا عذاب نہیں ہے۔اُس سے بچنے کی دعا تو ہر مومن کو مانگتی ہی چاہئے لیکن بعض دفعہ ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں، اپنے قریبیوں سے تکلیفیں پہنچتی ہیں، اپنے بچوں کی طرف سے بعض ایسی باتیں دیکھنے اور سنے کوملتی ہیں جس سے زندگی جہنم بنی ہوتی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اُس کی عبادت کرتے ہوئے صرف ہر وقت اپنی دنیاوی ضروریات ہی سامنے نہ رکھیں بلکہ بہت بڑی دعا قناعت سکونِ قلب اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کے ہر قسم کے انعاموں کے بڑھنے کی دعا ہے۔بعض لوگوں کے پاس دنیا کی مادی نعمتوں میں سے سب کچھ ہوتا ہے مگر زندگی بے چین ہوتی ہے اور تکلیف دہ ہوتی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے ہر وقت اس کا فضل مانگنا چاہئے۔پھر اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں اور نیک اعمال کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ نے یہ نشانی بتائی ہے کہ إِذَا أَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوا (الفرقان: ۶۸) جب خرچ کرتے ہیں تو اسراف نہیں کرتے اور وَلَمْ يَقْتُرُوا (الفرقان: ۶۸) بخل سے کام لیتے ہیں۔یعنی فضول خرچی بھی نہیں کرتے اور کنجوس بھی نہیں ہوتے۔پس عورتوں میں بعض دفعہ دیکھا دیکھی ضرورت سے زیادہ اپنے پر یا اپنے کپڑوں پر یا زیور پر خرچ کرنے کا رجحان ہو جاتا ہے۔زینت بڑی اچھی چیز ہے۔صاف ستھرا لباس پہننا اور ایک حد تک سنگھار کرنا بڑا اچھا ہے۔عورت کے لیے جائز ہے اور کرنا بھی چاہئے۔لیکن فیشن میں اس قدر ڈوب جانا اور اس کے لیے بے انتہا خرچ کرنا اس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے اور فرمایا نہ پھر ایسے بنو کہ بالکل ہی کنجوس بن جاؤ اور پیسے جوڑنے لگ جاؤ۔نہ اپنے پر خرچ کرنے والی ہو، نہ دین پر خرچ کرنے والی ہو۔چندہ دینے کا وقت آئے تو ایک مشکل پڑی ہو۔بعض لوگوں کو پیسے جوڑنے کا بڑا شوق ہوتا ہے اور پیسے جوڑ جوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ان کا پیسہ نہ ان کے کسی کام آتا ہے اور نہ دین کے کام آتا ہے۔اگر اولاد نیک ہے تو پھر کوئی امکان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پیسے میں سے اولا د کو ہی توفیق دیدے کہ وہ دین پر خرچ کر دے۔اگر اولا د دنیا دار ہے تو وہ پیسے کو اس طرح اُڑاتی ہے کہ پتہ بھی نہیں لگتا کہ کہاں گیا۔اللہ تعالیٰ نے جب فرمایا کہ تمہیں میں خلافت کے ذریعے تمکنت اور رعب عطا کروں گا تو یہ بھی