اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 156

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ دوم) — Page 113

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ دوم 113 سالانہ نیشنل اجتماع بر طانیہ 2007 لفظوں سے ان کا معاوضہ کرتے ہیں یعنی بجائے سختی کے نرمی اور بجائے گالی کے دعا دیتے ہیں۔براهين احمدیه چهارم ،حصص روحانی خزائن جلد نمبر 1، صفحه 449۔حاشیه) احمدی عورتوں کا فسادوں کو دور کرنے میں اہم کردار پس یہ ایک احمدی کا فسادوں کو دور کرنے کا کردار ہے۔اگر ہر عورت اس کو سمجھ لے تو گھروں کی لڑائیاں بھی ختم ہو جائیں۔ساس بہو کی لڑائیاں بھی ختم ہو جائیں۔رنجشیں اور بدمزگیاں بھی ختم ہو جائیں۔آپس میں عزیزوں کی رنجشیں بھی دور ہو جائیں۔عہد یداران کے لئے دلوں میں پلنے والی بعض لوگوں کے دلوں میں رنجشیں ہوتی ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں۔عہد یداران کے دلوں میں بعض ممبرات کے لئے رنجشیں ہوتی ہیں وہ ختم ہو جائیں۔اور جب آپس میں صلح صفائی اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کے جذبات پیدا ہوں گے تو یہ چیز اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے کا باعث بنے گی۔اس سے پھر جماعتی مضبوطی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔پھر سورۃ فرقان میں اللہ تعالیٰ رحمن خدا کے بندوں اور ایمان میں مضبوطی پیدا کرنے والوں کی یہ نشانی بتاتا ہے کہ وہ راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر دعائیں کرتے ہیں ، عبادت کرتے ہیں۔اب جو رات کو اٹھ کر دعا کرے گا اور عبادت کرے گا وہ یقینا فرض نمازوں کی طرف بھی توجہ دینے والا ہوگا ان کی بھی حفاظت کرنے والا ہوگا۔پس ہم میں سے ہر ایک بچے، جوان، بوڑھے کو یہ یادرکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ایمان کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے اور آپ جو احمدی عورتیں اور لڑکیاں ہیں جن کے ذمہ انگلی نسلوں کی تربیت اور ان کا خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کا کام ہے۔آپ کو اپنی نمازوں کی حفاظت، اپنی عبادتوں کی حفاظت کی طرف بھی ہر لمحہ نظر رکھتے ہوئے توجہ دینی چاہئے اور اپنے بچوں کی عبادتوں کی حفاظت کی طرف بھی۔اس مادی معاشرہ میں اس چیز کے لئے بہت گڑ گڑا کر دعا کرنی چاہئے ، بہت گڑ گڑا کر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر شیطان کے حملوں سے بچنا بہت مشکل ہے۔ہمیشہ یہ دعا کرتی رہیں کہ رَبَّنَاصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ (الفرقان : ۶۷) کہ اے ہمارے رب ! ہمارے سے جہنم کا عذاب ٹال دے۔