اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 336
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 336 نیشنل اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 2005 ء احمدی خواتین کی امتیازی خصوصیات اور بے لوث قربانیوں کے اعلیٰ نمونے تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ نے ذیل کی آیت تلاوت فرمائی: إِنَّ الْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَتِ وَالْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقِنِتِينَ وَالْقِنِتْتِ وَالصَّدِقِيْنَ وَالصَّدِقتِ وَالصَّبِرِيْنَ وَالصَّبِرَاتِ وَالْخَشِعِيْنَ وَالْخَشِعَتِ وَالْمُتَصَدِّقِيْنَ وَالْمُتَصَدِّقتِ وَالصَّائِمِيْنَ وَالصَّئِمَتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظتِ وَالذَّاكِرِيْنَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّكِرَاتِ أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا (الاحزاب: 36) اسلام میں عورت کا جو مقام ہے اُس کو ہر احمدی عورت کو پیش نظر رکھنا چاہیے خاص طور پر اس معاشرے میں بعض باتوں کی اس حد تک آزادی ہے جس کی کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا۔اگر آپ اپنے اس مقام کو پہچان لیں تو آپ نیک باپ بھی پیدا کر رہی ہوں گی، نیک خاوند بھی پیدا کر رہی ہوں گی ، نیک بھائی بھی پیدا کر رہی ہوں گی، نیک بیٹے بھی پیدا کر رہی ہوں گی ، نیک داماد بھی پیدا کر رہی ہوں گی اور آج معاشرے میں جو جھگڑے اور فساد اور لڑائیاں ہیں اُن سے معاشرے کو