اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 333 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 333

الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 333 خطبه جمعه فرموده 30 ستمبر 2005 (اقتباس) آج اگر اسلام کی خوبصورت تصویر کوکوئی پیش کر سکتا ہے تو وہ احمدی ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 2005ء بمقام من سپیسٹ ، ہالینڈ (اقتباس) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس سفر میں، سکنڈے نیوین ممالک میں مجھے ایک خاتون نے کہا، وہ احمدیت کے کافی قریب ہیں ) کہ میں جماعت کو بہت اچھا مجھتی ہوں۔جمعہ بھی آ کے اکثر ہمارے ساتھ ہی پڑھتی ہیں۔لیکن بیعت نہیں کرنا چاہتیں۔کیونکہ انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ بعض عورتوں کی باتیں اور ایک دوسرے کے خلاف بولنا ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک غیر احمدی عورت میں ہے تو کیا ضرورت ہے کہ میں جماعت میں شامل ہوں۔کبھی میں سوچتی ہوں کہ بیعت کر لوں، کبھی سوچتی ہوں نہ کروں، عجیب مخمصے میں پڑی ہوئی ہوں۔اس لئے دعوت الی اللہ کے ساتھ نیک اعمال کا بہت جوڑ ہے۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ورنہ باوجود اس کے کہ بات اچھی ہوگی لیکن اپنے بدنمونے کی وجہ سے نیک نتائج پیدا نہیں ہوتے۔“