اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 334
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 334 خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 2005(اقتباس) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے کہ تمہاری علمی دلیلیں تمہارے تبھی کام آئیں گی جب تمہارے عمل بھی نیک ہوں گے۔اور نیک عمل وہ ہیں جو دوسروں کو کھینچتے ہیں۔“ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں جماعتی طور پر بھی اور ذیلی تنظیمیں اپنے طور پر آج اسلام پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں اور بدقسمتی سے مسلمان کہلانے والوں کی غلطیوں کی وجہ سے ہی ہورہے ہیں۔آج اگر اسلام کی خوبصورت تصویر کوئی پیش کر سکتا ہے تو وہ احمدی ہیں۔آج اگر ہم نے بھی اپنی ذمہ داریوں کو ادا نہ کیا، نہ سمجھا تو اللہ تعالیٰ کی نظر میں فرما نبرداروں میں شمار نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں جماعتی طور پر بھی اور ذیلی تنظیمیں اپنے طور پر بھی۔خدام اپنے طور پر ، انصار اپنے طور پر ، لجنہ اپنے طور پر حالات کے مطابق اپنے تبلیغی پروگرام بنا ئیں۔اور ہمیشہ یادرکھیں ، جیسا کہ پہلے بھی کہا ہے کہ تبلیغ کے لئے عمل صالح شرط ہے۔اپنی حالتوں کو بھی بدلنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور سب کو گزشتہ کوتاہیوں کا مداوا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نیک نتائج پیدا فرمائے۔“