اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 318
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 318 جلسہ سالانہ سویڈن 2005 مستورات سے خطاب احمدی خواتین کے اخلاقی نمونے دوسروں کیلئے مثال کی طرح ہوں تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا اس وقت جو آپ خواتین یہاں میرے سامنے بیٹھی ہیں۔تین سکنڈے نیوین ملکوں سے آئی ہیں۔آپ میں سے اکثریت بلکہ ایک لحاظ سے تمام ہی پاکستان سے تعلق رکھنے والی ہیں۔کچھ شائد ہندوستان سے بھی ہوں۔کئی خاندان یہاں پاکستان سے آکر آباد ہوئے۔آپ میں سے بعض خاندان چالیس پچاس سال پرانے بھی یہاں آباد ہیں جنہوں نے یہاں زندگیاں گزاریں، یہیں بچے پیدا ہوئے ، جوان ہوئے ، شادیاں ہوئیں، اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے آگے اُن بچوں کی شادیاں بھی ہوگئیں۔یہاں آنے والے اکثر خاندان بلکہ تمام خاندان ہی پاکستان سے یا ان ملکوں سے کسی سختی کی وجہ سے یہاں آئے یا معاشی حالات بہتر کرنے کی وجہ سے آئے۔اور الحمد للہ کہ یہاں آنے والے تمام خاندان ہی پہلے کی نسبت بہت بہتر معاشی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔لیکن یہ بہتر معاشی حالات آپ کو دین سے، اسلام کی خوبصورت تعلیم سے غافل نہ کر دیں۔یہ بہتر معاشی حالات آپ کو اس بات سے غافل نہ کر دیں کہ آپ کے باپ دادا نے ، بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر احمدیت کو قبول کیا تھا اور پھر یہ کوشش کی تھی کہ اپنی نسلوں میں بھی اس انعام کو جاری رکھیں۔آپ کے بہتر معاشی حالات، مالی حالات اس بات سے آپ کو غافل نہ کر دیں کہ آپ اس زمانے کے امام کی جماعت میں