اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 298
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 298 جلسہ سالانہ یو کے 2005 مستورات سے خطاب نے ان بُرائیوں کو بڑھنے نہیں دینا۔بلکہ نہ صرف بڑھنے نہیں دینا بلکہ نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے۔ان بُرائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے تاکہ کہیں بھی وہ جماعت کے کسی طبقہ میں کبھی نظر نہ آئیں۔اور جب یہ عمل کر رہی ہوں گی تو آپ میں سے ہر ایک اللہ کے رسول کے وعدوں کے مطابق جنت کی وارث بن رہی ہوگی۔جنت میں جانے کی ضمانت حاصل کرنے والی ہوگی اور نہ صرف خود جنت کی وارث بن رہی ہوگی بلکہ اپنی نسلوں کو بھی جنت کی ضمانت دے رہی ہوگی۔کیونکہ ان پاک گودوں میں پلنے والے بچے بھی یقینا نیکی اور پاکیزگی کے ماحول میں پرورش پاتے ہوئے آگے اپنی جنت بنانے والے ہوں گے۔اور یوں سلسلہ در سلسلہ آپ اللہ کے رسول کی جنت میں جانے کی ضمانت حاصل کرتی چلی جائیں گی۔کیونکہ یہ نسلیں اس دعا سے فیض پانے والی اور وہ دعا کرنے والی نسلیں ہوں گی جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھائی ہے کہ فرمایا : رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَاَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (الاحقاف: 16) ”اے میرے رب مجھے توفیق عطا کر کہ میں تیری اس نعمت کا شکر یہ ادا کرسکوں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی اور ایسے نیک اعمال بجالاؤں جس سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری ذریت کی بھی اصلاح کر دے یقینا میں تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں اور بلا شبہ میں فرماں برداروں میں سے ہوں۔لیکن آپ کو اپنے آپ کو اس دعا کا وارث بنانے کے لئے اور اپنی نسلوں کو بھی اس دعا کا فیض حاصل کرنے والا بنانے کے لئے تا کہ وہ بھی اللہ کے فضلوں کے وارث ہوں اور فرماں برداروں میں شامل ہوں دعاؤں کے ساتھ نیک اعمال بھی بجالانے ہوں گے جو اللہ کی رضا حاصل کرنے والے ہوں۔ان دعاؤں کے ساتھ جب نیک عمل ہو رہے ہونگے تو یہ اگلی نسل کی اصلاح کے بھی باعث بن رہے ہوں گے۔اللہ تعالی اسب کو اسی طرح زندگیاں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ : وو ” دنیا سے اور اس کی زینت سے بہت دل مت لگاؤ۔قومی فخر مت کرو۔کسی