اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 296 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 296

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 296 جلسہ سالانہ یو کے 2005 مستورات سے خطاب نے جھوٹ بولا ہے۔یعنی کہ مذاق میں بھی ایسی بات نہیں کرنی ، ٹالنے کے لئے بھی ایسی بات نہیں کرنی۔پھر آپ نے فرمایا کسی شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہرسنی سنائی بات لوگوں میں بیان کرتا پھرے۔تو دیکھیں اس بار یکی سے جا کر اگر اپنا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ کس حد تک ہم سے بے احتیاطیاں ہو جاتی ہیں۔کس حد تک احتیاط کی ضرورت ہے۔کس حد تک پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔کیونکہ بچہ اپنے ماں باپ کے زیر اثر رہ کر اور خاص طور پر ایک عمر تک ماں کے زیر اثر رہ کر وہی کچھ سیکھتا ہے جو ماں کا عمل ہو چاہے آپ اس کو وہ باتیں کہ رہی ہوں یا نہ کہہ رہی ہوں۔غیر محسوس طریقہ پر یا لاشعوری طور پر وہ چیزیں سیکھ رہا ہوتا ہے یا اثر قبول کر رہا ہوتا ہے۔وعدہ کرو تو وفا کرو پھر دوسری بات جو آپ نے جنت میں جانے کی ضمانت کے طور پر فرمائی وہ یہ ہے۔فرمایا جب تم وعدہ کرو تو وفا کرو، اُسے پورا کرو۔پس مومن کا وعدہ ایسا ہی ہے جیسا کہ اُس نے وہ کام کر کے دکھا دیا ہواور کام کر دیا ہو۔پھر فرمایا جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو امانت رکھوانے والا اسے مانگے تو اسے دے دیا کرو پھر ٹال مٹول سے کام نہ لیا کرو۔یہ امانت کا مضمون بھی بہت وسیع مضمون ہے اس وقت تو اس کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی لیکن بہر حال میں صرف اتنا بتا دیتا ہوں کہ احمدیت کی آئندہ نسلیں جو آپ کی گودوں میں پل رہی ہیں اور خاص طور پر واقفین نو ، یہ آپ کے پاس جماعت کی امانت ہے۔پس ان امانتوں کو بھی آپ نے اس طرح جماعت کو لوٹانا ہے جس طرح جماعت نے آپ سے توقع کی ہے، جس طرح خلیفہ وقت نے آپ سے توقع کی ہے۔اپنے فروج کی حفاظت کرو پھر فرمایا کہ تیسری چیز جنت میں جانے کی ضمانت کے طور پر یہ ہے کہ اپنے فروج کی حفاظت کرو۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اس سے مراد کان ناک منہ وغیرہ بھی ہیں۔اس لئے ایک احمدی عورت کے کان لغویات سننے سے ہر وقت محفوظ رہنے چاہئیں۔ایک احمدی عورت کو ہر اس نظارے کو دیکھنے سے اپنی آنکھ محفوظ رکھنی چاہئے جس سے دوسری عورت ، احمدی ہو یا غیر ہو، اس کے عیب اسے