اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 295 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 295

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 295 جلسہ سالانہ یو کے 2005 مستورات سے خطاب گے۔تو خدا تعالیٰ کے حکموں کے خلاف چلنے سے جنتیں نہیں ملا کرتیں۔جو قانونِ قدرت ہے وہ تو اسی طرح نتیجے نکالے گا جس طرح کہ ایسے عملوں کے نتیجے نکلنے چاہئیں۔پس یہ چیزیں بھی نفس کی خواہشات کے زمرہ میں آتی ہیں۔ایک دوسرے سے ساس بہو کے سلوک اللہ تعالیٰ کے حکموں کے مطابق نہیں تو یہ بھی نفس کی خواہشات ہیں اور پھر اس کے نتیجہ میں جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بڑے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔پس اگر عذاب سے بچنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر کے نیچے آنا ہے تو تمام نفسانی خواہشات کو ختم کرنا ہوگا، جلانا ہوگا ، تباہ کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔پس یہ ایک دو مثالیں ہیں جو میں نے دی ہیں لیکن قرآنِ کریم ان حکموں سے بھرا پڑا ہے جو نیکیوں کو قائم رکھنے کے لئے ہمیں دیئے گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو ایک جگہ فرمایا ہے کہ ان کی تعداد سات سو تک ہے۔پس اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو جنت کے راستوں کی طرف چلانے کے لئے ان تمام حکموں پر چلنے کی کوشش کرنی ہوگی اور حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد بھی ادا کرنے ہوں گے۔چھ باتوں کی ضمانت کے ساتھ جنت کی ضمانت آنحضرت نے فرمایا ہے کہ تم اپنے بارے میں چھ باتوں کی ضمانت دومیں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔وہ چھ باتیں کیا ہیں جن کی آپ نے ہم سے ضمانت مانگی ہے۔فرمایا کہ پہلی بات یہ ہے کہ گفتگو کر تو سچ بولو۔اب دیکھیں ہر کوئی اپنا جائزہ لے کہ کیا ہر معاملہ میں سچ بات کہتی ہیں۔کئی باتیں ایسی آجاتی ہیں جہاں اس بات کا لحاظ نہیں رکھا جاتا۔عورتیں عورتوں کو نیچا دکھانے کے لئے اپنے پاس سے بعض باتیں گھڑ کے مشہور کر دیتی ہیں۔میں نہیں کہتا کہ مرد اس سے پاک ہیں لیکن جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں عورت کی گود میں تربیت پانے والے بچے بھی اسی طرح تربیت پائیں گے جیسی کہ ماں کی ہے۔مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولیں آنحضرت تو اس حد تک فرماتے تھے کہ اگر تم اپنے بچے کو چیز دینے کے لئے بلا ؤ اور پھر نہ دو تو تم