اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 277
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 277 خطبه جمعه فرموده یکم جولائی 2005 (اقتباس) بے سہارا عورتوں کو جماعت کو سنبھالنا چاہئے یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ ہم جماعت میں فیصلہ کرلیں گے اور باہر نہ نکلیں۔بعد میں اگر فیصلہ جماعت کے اندر کیا جا سکتا ہو تو کریں، کیس واپس لیا جا سکتا ہے۔لیکن ابتدائی طور پر ضرور رپورٹ ہونی چاہئے۔اور پھر جو لا وارث اور بے سہارا عورتیں ہیں، ان ملکوں میں آ کر لا وارث بن جاتی ہیں کیونکہ والدین یہاں نہیں ہوتے ، مختلف غیروں کے گھروں میں رہ رہی ہیں ان کو بھی جماعت کو سنبھالنا چاہئے ، ان کی رہائش کا بھی جماعت بندو بست کرے، ان کے لئے وکیل کا انتظام کرے۔(اور پھر ظاہر تو ہو جاتا ہے، پردہ پوشی کی جائے تو الگ بات ہے)۔ایسے ظالم خاوندوں کے خلاف جماعتی تعزیر کی سفارش بھی مجھے کی جائے۔تو اس کے لئے فوری طور پر امریکہ اور کینیڈا کے امراء ایسی فہرستیں بنائیں، بعض دوسرے مغربی ممالک میں بھی ہیں، لجنہ کے ذریعہ سے بھی پتہ کریں اور ایسی عورتوں کو ان کے حق دلوائیں۔اور جن عورتوں کے حقوق ادا نہیں ہور ہے اور نظام جماعت بھی اس بارے میں حرکت میں نہیں آرہا تو یہ عورتیں مجھے براہ راست لکھیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تقویٰ پر چلتے ہوئے جماعت کا فعال حصہ بننے کی توفیق دے۔“