اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 195
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 195 سالانہ اجتماع لجنہ برطانیہ 2004 سے خطاب ہو کر مزید علیحدہ ہو کرنکھر کر ابھریں گی۔اور اس معاشرے میں بھی آپ کی ایک پہچان ہوگی۔آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے اندر، آپ کے احمدیت میں شامل ہونے کی وجہ سے، جماعت احمدیہ میں خلافت کا نظام قائم ہے اور آپ ایک ہاتھ پر جمع ہیں اور آپ نے اس کو قائم رکھنے کا عہد کیا ہوا ہے اور یہ عہد اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کیا ہے۔اللہ تعلی کو گواہ ٹھہرا کر کیا ہے۔اس لئے اگر اس عہد پر پورا نہیں اتریں گی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا کہ میں سوال کروں گا۔عہدوں کے بارے میں جواب طلبی ہو گی۔تم نے ایک وعدہ کیا تھا اس کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ جب تم نے عہد کیا تھا کہ میں ہر بات مانوں گی ، عمل کروں گی تو جو باتیں کہی گئیں ان پر عمل کیوں نہیں کیا۔جب تک آپ کا جماعت سے تعلق ہے، اور خدا کرے کہ ہمیشہ خلافت کے ساتھ وفا رہے۔آپ کو خلیفہ وقت کی طرف سے کہی گئی باتوں پر عمل کرنا ہوگا ، ان کی طرف توجہ دینی ہوگی جو اصل میں تو خدا تعالیٰ کے احکامات ہیں۔خلیفہ وقت تو ان کو آگے پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے۔اصل اطاعت تو خدا تعالیٰ کی ہے اور اس کے رسول کی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم بھی ہے کہ اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ اور یہی چیز ہمیشہ قائم رہنی چاہئے۔اور اللہ اور رسول کی اطاعت کی وجہ سے ہی اللہ اور رسول سے محبت قائم ہوتی ہے اور ہوتی ہے۔باقی محبتیں تو ضمنی ہیں، باقی محبتیں تو اس وجہ سے ہیں کہ اللہ اور رسول سے محبت کرنی ہے۔اور پھر اس زمانے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری گئی شریعت کو دنیا میں پھیلانے کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔ان کی محبت دل میں ہونی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت دل میں ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کو یہ محبت دلوں میں قائم کرنے اور ہمیشہ رکھنے اور اپنی نسلوں میں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور آپ میں سے ہر ایک عابدات اور صالحات کے معیار حاصل کرنے والی ہو۔کیونکہ آپ ہی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کروانے والی انگلی نسل کو پروان چڑھانا ہے، اگلی نسل کی تربیت کرنی ہے۔اس کے رسول سے محبت کرنے والی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔