اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 196
الازھار لذوات الخمار جلد سوم حصّہ اوّل 196 سالانہ اجتماع لجنہ بر طانیہ 2004 سے خطاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلافت احمدیہ سے وفا کرنے والی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے۔اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا۔( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 68 ) خدا کرے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہو۔ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو۔ہمیشہ ہر احمدی کے ساتھ ہو۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب دعا کر لیں۔