اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 182
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حضہ اوّل 182 جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ 2004 ء لجنہ سے خطاب گی۔تو جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ کان آنکھ منہ کی بھی حفاظت کرو یہ بھی فروج میں داخل ہیں۔ایک ایمان میں ترقی کرنے والی کو ان کی حفاظت کرنی چاہئے۔کان کی حفاظت یہ ہے کہ غلط اور ایسی مجالس جن میں لغویات کی باتیں ہو رہی ہوں وہاں نہ بیٹھو۔عورتوں کو عادت ہوتی ہے کہ جہاں اکٹھی ہوئیں فوراً دوسروں کی ایسی باتیں جو ان کو نا پسند ہوں ان کے بارے میں کرنے لگ جاتی ہیں۔یہ ایسی حرکت ہے جو بڑی گھٹیا حرکت کہلانی چاہئے۔جب آپ خود پسند نہیں کرتیں کہ کوئی آپ کی پیٹھ پیچھے کوئی ایسی بات کرے جو آپ کی بدنامی کا باعث ہو تو پھر دوسروں کے بارے میں بھی یہی خیالات رکھنے چاہئیں ، یہی سوچ رکھنی چاہئے۔ایسی مجلسوں سے بچ کر آپ اس چغلی کی برائی سے اپنے کان اور منہ کو محفوظ کر لیں گی۔پھر آنکھ کی حفاظت ہے اس میں ہر قسم کے فضول نظاروں سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔یہاں ٹی وی چینل (TV Channel) پر بعض غلط قسم کے پروگرام ، ننگے پروگرام آ رہے ہوتے ہیں ان کو دیکھنے سے اپنے آپ کو بھی بچائیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں۔کیونکہ یہی پھر بڑی اخلاقی برائیوں کی طرف لے جانے والی چیز میں بن جاتی ہے۔مغربی معاشرہ سے مرعوب ہوکر یورپین لباس پہننے میں پردے کا فقدان ہو جاتا ہے پھر پردہ ہے یہاں آ کر اس کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے۔اگر پاکستان میں ، جو پاکستان سے آئی ہیں برقعہ پہنتی ہیں تو یہاں آکر برقعہ پہنے میں کیا قباحت ہے، کیا روک ہے۔ایسے خاوند بھی غلط کہتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ یہاں برقعہ معیوب ہے اور اگر برقعہ پہنا تو ہمارے ساتھ باہر نہ نکلو۔ان کو بھی اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور آپ کو بھی اس بات کا سٹینڈ لینا چاہئے کہ یہ پردہ جو ہے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔ایسے خاوندوں کو بھی، جیسا کہ میں نے کہا، خدا کا خوف کرنا چاہئے اور کیونکہ آپ پاکدامن ہیں، پاکباز ہیں، ایک احمدی عورت ہے، ایک مومن بننے کی کوشش کرنے والی عورت ہے آپ کو سٹینڈ لینا چاہئے۔بعض دفعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض عورتیں خود ہی خاوند نہ بھی کہہ رہے ہوں یا لڑکیاں خود ہی ایسی ہیں کہ اس احساس کمتری کی وجہ سے کہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں پردہ نہیں کرتیں یا برقعہ نہیں پہنتیں یا حجاب نہیں لیتیں۔تو یہ بھی غلط ہے۔لوگ تو تمہاری عزت کرتے ہیں اس وجہ سے کہ تم ایک محفوظ لباس