اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 181 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 181

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 181 جلسہ سالانہ سوئٹزرلینڈ 2004ء لجنہ سے خطاب خیال پیدا ہو گا۔تو اس جذبے سے جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خاطر دل میں پیدا ہوگا ایمان میں بھی ترقی ہوگی اس لئے فرمایا کہ اپنے بھائی بندوں کی تکلیفوں کا احساس بھی دل میں پیدا کرو۔اور جب دل میں پیدا کر لو تو اس کو دل میں ہی نہ رکھو بلکہ عملاً اس کی ضرورت بھی پوری کرنے کی کوشش کرو۔یہاں بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے بہتر حالت میں کر دیا ہے۔پہلے کی نسبت مالی لحاظ سے بھی وہ اچھی حالت میں ہیں۔اس لئے ضرورت مندوں کے لئے غریبوں کے لئے ان کو خرچ کرنا چاہئے۔اگر یہاں ان کو ایسا کوئی نہیں ملتا جس کو دے سکیں ، مدد کر سکیں تو جماعت میں ایسی مدات ہیں۔جماعت کے ذریعہ سے ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔پھر بہتوں کے پاس زیور بھی ہیں ان پر زکوۃ واجب ہے ان کوز کوۃ دینی چاہئے ، زکوۃ ادا کرنی چاہئے۔یہ نہ سمجھیں کہ ہم نے تحریک جدید یا وقف جدید کا چندہ دے دیا اب زکوۃ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔زکوۃ بہر حال اپنی جگہ واجب ہے۔اپنے ایمان میں مضبوطی کے لئے اپنے چندوں کو بھی بڑھا ئیں۔یہ بھی ایمان میں مضبوطی پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔پھر فرمایا کہ مومنوں میں شامل ہونے کے لئے صائمات میں شامل ہونا بھی ضروری ہے۔روزہ داروں میں شامل ہونا بھی ضروری ہے۔اپنے آپ کو خدا کی خاطر جائز ضروریات سے روکنا بھی ضروری ہے۔قربانی کی عادت اپنے اندر ڈالنا بھی ضروری ہے۔صائمات میں سب آجاتے ہیں۔تاکہ خدا تعالیٰ کے حقوق بھی ادا کر سکو اور اس کے بندوں کے حقوق بھی ادا کر سکو۔ایمان میں ترقی کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ فروج کی حفاظت کرنے والیاں ہوں پھر ایمان میں ترقی کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ فروج کی حفاظت کرنے والیاں ہوں۔اس کے مختلف پہلو ہیں۔کان بھی فروج میں داخل ہے۔آنکھ بھی فروج میں شامل ہے۔منہ بھی فروج میں شامل ہے۔اس طرح دوسری اخلاقی برائیاں ہیں جن سے بچنا اور اپنی حفاظت کرنا ہے۔ایک احمدی عورت دوسری اخلاقی برائیوں میں تو ملوث نہیں ہوتی۔الحمد للہ، پاک دامن ہیں لیکن صرف اس سے ایمان میں ترقی نہیں ہوتی۔کوئی بھی شریف عورت کسی بھی مذہب کی یا لا مذ ہب بھی ہو تب بھی انتہائی اخلاقی برائیوں سے بچنے والی ہوتی ہیں۔کئی ہیں ، بے شمار ہوں