اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 12
الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 12 جلسہ سالانہ برطانیہ 2003 مستورات سے خطاب ہے، ان خیالات کا نتیجہ ہوتا ہے جو ماں باپ کے ذہنوں میں اس وقت جوش مار رہے ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں، گو یہ اثر نہایت ہی خفیف ہوتا ہے اور بیرونی اثرات بھی اس کو بالکل مٹادیتے ہیں مگر اسلام نے اس بار یک اثر کو نیک بنانے کا بھی انتظام کیا ہے۔اور وہ یہ کہ ماں باپ کو نصیحت کی ہے کہ جس وقت وہ علیحدگی میں آپس میں ملیں تو یہ دعا کر لیا کریں۔اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَيْبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ( مشکوۃ مجتبائی صفحہ 214) اے خدا! ہمیں بد وساوس اور گندے ارادوں سے اور ان کے محرک لوگوں۔محفوظ رکھ اور جو ہماری اولا د ہو اس کو بھی ان سے محفوظ رکھ۔“ دینی تعلیم ابتدا سے ہی ہو:۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: فرمایا: احمدیت یعنی حقیقی اسلام، انوار العلوم جلد 8 ، صفحہ 256) یہ بات بھی غور کرنے کے قابل ہے کہ دینی علوم کی تحصیل کے لئے طفولیت کا زمانہ بہت ہی مناسب اور موزوں ہے ( یعنی بچپن کا زمانہ بہت مناسب ہے اور موزوں ہے۔'' جب ڈاڑھی نکل آئی تب ضَرَبَ يَضْرِبُ یاد کرنے بیٹھے تو کیا خاک ہوگا۔طفولیت کا حافظہ تیز ہوتا ہے۔انسانی عمر کے کسی دوسرے حصہ میں ایسا حافظہ کبھی بھی نہیں ہوتا“ مجھے خوب یاد ہے کہ طفولیت کی بعض باتیں تو اب تک یاد ہیں لیکن پندرہ برس پہلے کی اکثر باتیں یاد نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلی عمر میں علم کے نقوش ایسے طور پر اپنی جگہ کر لیتے ہیں اور قومی کے نشو ونما کی عمر ہونے کے باعث ایسے دلنشین ہو جاتے ہیں کہ پھر ضائع نہیں ہو سکتے۔غرض یہ ایک طویل امر ہے۔مختصر