اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 10 of 377

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول (جلد سوم حصہ اوّل) — Page 10

الازهار لذوات الخمار جلد سوم حصہ اوّل 10 جلسہ سالانہ برطانیہ 2003 مستورات سے خطاب پھر بچوں کی تربیت کے لئے ، ان کی دنیاوی تعلیم ہے جس میں آج کل بہت کوشش کی جاتی ہے اور ہونی بھی چاہئے تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کو پورا کرنے والے ہوں کہ ”میرے ماننے والے علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گئے۔اس میں دینی اور دنیاوی دونوں علوم شامل ہیں۔لیکن یہاں بھی بعض مائیں یہ ساری باتیں میں وہ بیان کر رہا ہوں جو تجربے میں آتی ہیں، سامنے آتی ہیں ، اکلوتے بچے یا اکلوتے بیٹے کو جو اچھا بھلا ذہین بھی ہوتا ہے شروع میں پڑھائی میں ٹھیک بھی ہوتا ہے بے جالاڈ پیار کی وجہ سے کہ اکیلا بیٹا ہے، اس کے ناز نخرے اٹھائے جائیں، بگاڑ دیتی ہیں۔اور وہ پڑھائی اور ہر کام سے بالکل بیزار ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ گھر والوں پر اور معاشرے پر بوجھ بن جاتا ہے۔پھر فکر ہوتی ہے ماں باپ کو کہ ایک ہی ہمارا بچہ ہے وہ بھی بگڑ گیا ہے، دعا کریں ٹھیک ہو جائے ، اس کی اصلاح ہو جائے۔تو اگر شروع میں اس طرف توجہ ہوتی تو یہ صورت پیدا نہ ہوتی۔بہر حال خدا تعالیٰ ایسے بچوں کی بھی اصلاح کرے، انہیں سیدھے راستے پر چلائے اور ماں باپ کو بھی ان کی طرف سے سکون حاصل ہو۔لیکن جو بات میں کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ دینی تعلیم وتربیت کی طرف بھی بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اور خاص طور پر آج کل جبکہ ساری دنیا میں ہر ملک کا معاشرہ مادیت میں گھرا ہوا ہے تو بچے کو اپنے گھر کے ماحول میں زیادہ قریب لانے کی کوشش ہونی چاہئے۔ماں باپ کا اپنے بچے کے ساتھ سلوک ایسا ہو کہ بچہ ایک ذاتی تعلق سمجھے ماں باپ کے ساتھ اور ماں باپ کو خود بھی ایک ذاتی تعلق ہو بچے کے ساتھ جو دوستی والا تعلق ہوتا ہے۔بچہ زیادہ سے زیادہ ان کی تربیت کے زیر اثر رہے۔بچوں کو جماعتی نظام سے وابستہ کریں پھر اللہ تعالیٰ کا جماعت پر یہ بھی احسان ہے کہ جماعت کی برکت سے، ایک نظام کی برکت سے ہمیں جماعتی اور ذیلی تنظیموں کا نظام میتر ہے۔تربیتی کلاسیں ہیں ، اجتماع ہیں، جلسے وغیرہ ہوتے ہیں جہاں بچوں کی تربیت کا انتظام بھی ہے۔لیکن یہاں بھی وہی لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جو بچوں کو اجلاسوں وغیرہ میں بھیجیں اور جن کا نظام کے ساتھ مکمل تعاون ہو اور جو اپنے بچوں کو نظام کے ساتھ ، مسجد کے ساتھ ، مشن کے ساتھ مکمل طور پر جوڑ کے رکھتے ہیں۔بعض مائیں اپنے بچوں کو اجلاسوں