اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 299
۲۹۹ خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات اسی طرح ایک خاتون نے تین بیعتیں کروائی ہیں پھر بعض بچیاں اپنا ایسا اعلیٰ نمونہ دکھاتی ہیں کہ اس نمونہ کو دیکھ کر بھی وہاں کے اساتذہ انکی استانیاں وغیرہ بہت متاثر ہوتے ہیں اور پتہ کرتے ہیں کہ کیا چیز ہے۔ایک لڑکی کے متعلق یہ رپورٹ ہے کہ اس کا نمونہ اپنی کلاس میں جہاں وہ ٹریننگ لے رہی تھی اتنا مثالی تھا کہ اس کلاس کے استاد حکیم صاحب احمدیت میں دلچسپی لینے لگے اور اللہ کے فضل کے ساتھ اس بچی کے نیک نمونے کی وجہ سے بالآخر احمدیت کی صداقت کو پا کر اپنے سارے خاندان سمیت انہوں نے بیعت کر لی۔ایک خاتون ہیں ان کے ذریعے لاہور میں ۳۰ بیعتیں ہوئی ہیں جبکہ لاہور کی ساری جماعت بہت بڑی جماعت ہے اور ان کو میں نصیحت کرتا چلا آرہا ہوں کہ خدا کے لئے ہوش کر و تبلیغ کرو لیکن ان سے نہیں یہ کام ہوئے۔ایک احمدی خاتون نے اکیلی نے خدا نے فضل سے ۳۰ بیعتیں کروالی ہیں اور ہیں اور ان پڑھی یعنی معمولی پڑھی لکھی۔ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا راز ہے آپ کس طرح بیعتیں کروارہی ہیں۔ماحول بڑا مخالف ہے۔لوگوں کے مزاج ہی نہیں ہیں دین کی طرف۔مردوں سے جو کام نہیں ہو رہے وہ آپ کیسے کر رہی ہیں۔تو انہوں نے کہا میں بہت کم پڑھی لکھی ہوں لیکن مسیح موعود علیہ السلام کی محبت میں سرشار ہوں اور اس نشے کے ساتھ ، اس موج میں تبلیغ کرتی ہوں کے سننے والے مجبور ہو جاتے ہیں۔جاہل سے جاہل آدمی بھی میرا یہ جذبہ دیکھ کر بات سنے پر آمادہ ہو جاتا ہے اور اللہ کے فضل کے ساتھ جب بھی مجھے موقع ملے اسی جذبہ کے ساتھ تبلیغ کرتی ہوں اور یہ اسی کا پھل ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ تبلیغ میں جذ بہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگر آپ دلائل سے کتنے ہی آراستہ ہوں، کتنے ہی آپ کے پاس اعلی دلائل اور تبلیغ کا مصالحہ موجود ہو جب تک جذ بہ دل نہیں ہے اس وقت تک تبلیغ اثر نہیں کرتی اور میرا وقف جدید کا لمبا تجربہ یہی ہے۔وہاں وہ غریب مسکین معلم جو علمی لحاظ سے اکثر معلمین سے پیچھے ہوا کرتے تھے مگر ان میں جذبہ تھا وہ ہمیشہ بڑے بڑے عالم معلموں پر غالب آجایا کرتے تھے۔سخت سے سخت کڑوے علاقے میں بھی جب ان کو مقرر کیا گیا تو وہاں بھی ان کی باتوں سے دل پسیج جایا کرتے تھے۔پس احمدی خواتین کے لئے یہ نکتہ بہت ہی اہم ہے جو اس عورت نے ایک عورت کے سوال کے جواب میں پیش کیا کہ ٹھیک ہے مجھے علم نہیں ہے معمولی تعلیم ہے مگر جذ بہ ہے۔میں تبلیغ نشہ کی حالت میں یعنی محبت الہی اور مسیح موعود علیہ السلام کے پیار میں نشہ کی حالت میں تبلیغ کرتی ہوں اور اس کے نتیجہ میں لوگ مجبور ہیں میری بات سننے کے لئے۔