اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 300 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 300

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات خطاب ۱۲ ستمبر ۱۹۹۲ء لجنات میں جو تبلیغی کام ہورہے ہیں ان میں ایک ذریعہ بہت بڑا سیرت نبوی کے جلسے ہیں۔آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔سیرت نبوی کے جلسے دنیا میں ہر جگہ غیر معمولی اثر دکھاتے ہیں اپنوں پر بھی غیروں پر بھی۔احمدیوں کی تربیت کے لئے بھی کام آتے ہیں لیکن دوسرے مسلمانوں اور غیر مسلموں پر بھی ان کا بڑا گہرا اثر پڑتا ہے۔۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بجنات میں اس کی طرف بہت توجہ پیدا ہورہی ہے اور جو مجموعی رپوٹیں ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے اس وقت ۱۲۲ ایسے ایک سال میں تبلیغی جلسے ہوئے ہیں جو دراصل تبلیغی جلسے براہ راست تو نہیں تھے۔سیرت کے جلسے تھے اُن کے نتیجہ میں اللہ کے فضل سے بہت عمدہ رنگ میں دوسروں تک پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔اس طرح ویڈیوز کے ذریعہ احمدی خواتین تبلیغ کر رہی ہیں۔آج کل بہت سی ایسی ویڈیوز میسر ہیں جن کا اثر غیروں پر بہت پڑتا ہے۔قادیان کی رپورٹ ہے کہ جب ہم خواتین کی طرف سے ویڈیوز دکھاتی ہیں تو اس کا بہت گہرا اثر دل پر پڑتا ہے۔روس میں جو واقفین عارضی گئے۔ان کے ایک وفد نے بتایا کہ شروع میں وہاں کے بہت بڑے افسر تھے جن سے گفتگو ہورہی تھی انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی تو ہم نے پھر ویڈیو استعمال کی جو انگلستان کے جلسہ کی تھی۔کہتے ہیں وہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے ان کی کیفیت بدل گئی۔انہوں نے کہا یہ ویڈیو تو سارے روس میں دکھانی چاہئے۔اللہ نے ایک اور ذریعہ بھی ہمیں مہیا فرما دیا ہے۔جب ویڈیوز کے ذریعہ گھروں میں آپ دعوت دے کر خواتین کو یا اپنی بچیوں کی سہیلیوں کو بلا کر پروگرام دکھا ئیں تو انشاء اللہ اس کے نتیجہ میں بہت سی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی اور جو دل پہلے بات سننے پر آمادہ نہیں ہوتے وہ اب آمادہ ہو جائیں گے۔آج کے لئے میں نے آپ کے سامنے یہی باتیں پیش کرنے کے لئے رکھی تھیں۔آئندہ میں ایک اور مضمون شروع کروں گا جو غالباً انشاء اللہ آئندہ جلسہ یو کے میں ہوگا۔اور وہ یہ ہے کہ احمدی خواتین کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کے کیسے کیسے نشان دکھائے ہیں۔احمدی خواتین میں بڑی بڑی اولیاء اللہ پیدا ہوئی ہیں۔ایسی ہیں جن کو خدا تعالیٰ الہامات سے نوازتا رہا ہے۔کشوف عطا فرما تا رہا ہے۔کچی رؤیا دکھاتا رہا ہے۔مصیبت کے وقت ان کی دعائیں قبول کیں۔اور قبولیت کے متعلق پہلے سے اطلاع دی کہ یہ واقعہ اس طرح ہوگا اور اسی طرح ہوئے یہ وہ آخری منزل ہے جس کی طرف ہر احمدی خاتون کو ہم نے لے کر آگے بڑھنا ہے۔تعلق باللہ کے سوا مذ ہب کی اور کوئی جان نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عبادت بھی اللہ سے