اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 614
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۶۱۴ خطاب ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء پس آپ احمدیت کے درخت کے پھل ہیں اور خدا کرے کہ آپ سے احمدیت اس طرح پہچانی جائے جیسے درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے اور اس میں آپ کی سچائی کا بہت بڑا دخل ہے۔درخت کا پھل تو سچا ہوتا ہے۔اپنے درخت کے اندرونی اثرات بیان کر دیتا ہے۔اگر میٹھا پھل ہے تو پتہ لگے گا کہ وہ درخت ہی میٹھا ہے تو خدا کرے کہ آپ کا میٹھا پھل سب کی نظر میں آجائے اور اس میں کوئی جھوٹ اور کوئی تصنع نہ ہو۔واقعہ جماعت احمدیہ ہی ایک درخت ہے جس کو میٹھے پھل لگتے ہیں۔اللہ کرے کہ آپ کو میری ان باتوں کی سمجھ آئے اور یہ آپ کے دلوں کی گہرائی تک اتر جائیں کیونکہ میری باتیں کیا ہیں یہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ہیں اور وہ باتیں ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے مجھی ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آئیے اب میرے ساتھ دُعا میں شامل ہو جائیں۔