اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 569 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 569

حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۵۶۹ خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء ہے کہ جہاں جہاں اس کام کو بڑھا ئیں وہاں اس بات پر نظر رکھیں کہ عورتوں کی حرمت بہت اہمیت رکھتی ہے اور تبلیغ کے کام کو حکمت کے سوا سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔خدمت قرآن کو بھی حکمت کے سوا سرانجام نہیں دیا جاسکتا اس لئے پوری طرح اپنی آنکھیں کھول کر ، گردو پیش کا جائزہ لے کر ایسی خدمات انجام دیں جن سے شریر کو شرارت کا کوئی موقع میسر نہ آئے۔قرآن کریم کی تعلیم کا جو نظام جاری ہے اس کے علاوہ قرآن کریم کو تقسیم کرنا اور اس کی اشاعت میں مددگار بننا بھی ایک بہت اہم کام ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک البانوی خاتون نے جو جرمنی میں رہتی ہیں ان کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات ڈالی اور اب تک وہ قرآن کریم کے 100 نسخے خرید کر البانین مسلمانوں میں تقسیم کر چکی ہیں اور جہاں بھی ان کی قرآن کریم تک رسائی ہوئی ہے وہاں ازخود اس خدمت کے نتیجہ میں احمدیت کی طرف بھی توجہ ہوئی کیونکہ یہ تراجم احمدی تراجم ہیں کیونکہ ان خواتین کو موقع مل گیا کہ احمدی تراجم کا دوسرے تراجم سے موازنہ کر سکیں اور موازانہ کرنے کے بعد پھر ان کو سمجھ آئی کہ دونوں تراجم میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔اگر کسی نے قرآن کریم کے ترجمہ کا حق ادا کیا ہے تو آج وہ دنیا میں جماعت احمدیہ ہی ہے۔چنانچہ اس کا جزوی یا ضمنی فائدہ یہ پہنچتا ہے کہ ان کو قرآن کریم کے موازنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے یعنی تراجم کے موازنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے اس کے نتیجہ میں ان کے دل احمدیت کی طرف از خود کھنچے چلے آتے ہیں۔اب میں لجنہ اماء اللہ جرمنی کے مختلف طریقوں کا ذکر کرتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑی خدمت انجام دی ہے اور انتھک خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔تبلیغی سٹال لگانا یہ بھی ایک بہت اہم کام ہے اور لجنہ اماءاللہ کراچی کا یہ کمال ہے کہ وہ خواتین کے لئے تبلیغی سٹال لگا رہی ہیں، عام عوام الناس میں بازاروں میں ایسے سٹال لگتے ہی رہتے ہیں مگر لجنہ اماءاللہ جرمنی سے متعلق اطلاع ہے کہ وہ خصوصیت سے خواتین کے لئے ایسے سٹال لگاتی ہیں اور ان کے نتیجے میں جن کو پہلے اسلام کا کچھ پتہ نہیں تھا۔وہ ان سٹالوں سے متاثر ہو کر ان سے لٹریچر لے کر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا مطالعہ کرنے کی توفیق پارہی ہیں۔لائبریریوں میں لٹریچر رکھوانا ہی ایک بہت اہم کام ہے اور یہ اتنا بڑا کام ہے کہ محض اس کے سرسری ذکر سے آپ کو اس کا تصور ہی نہیں ہوسکتا۔ان ممالک میں جہاں تعلیم بہت ترقی کر چکی ہے وہاں اس کثرت سے لائبریریاں ہیں کہ ان