اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 570 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 570

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۷۰ خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء کا شمار بھی آپ کو حیران کر دے گا۔صرف انگلستان میں ہی ایک لاکھ سے زائد لائبریریاں ہوں گی اور یہ بھی میں اندازاً احتیاطاً کہہ رہا ہوں اگر باقاعدہ شمار کیا جائے سکولوں اور کالجوں ، یونیورسٹیوں کی لائبریریوں اور ہر ہر کونسل میں ہونے والی لائبریریوں کو شمار کیا جائے تو ہرگز بعید نہیں کہ یہ تعداد ایک ملین سے بھی زیادہ ہو جائے۔اب دیکھیں کہ کتنا بڑا کام ہے اور اس میں بھی خواتین کی ضرورت ہے۔لائبریریوں تک احمد یہ اسلامی لٹریچر پہنچانا ایک بڑا محنت طلب کام ہے پھر لائبریرین کو اس بات پر مطمئن کرنا کہ یہ لٹریچر ان کی لائبریری کی زینت بنے گا اور اس سے لوگ استفادہ کریں گے یہ بھی اس کے ساتھ لازم ہے۔چنانچہ ہمارا تجربہ ہے کہ یہاں جب احمدی خواتین نے مثلاً انگلستان میں یہ کوشش کی کہ جہاں یہ کوشش کی ان کو سمجھانا پڑا اور ناروے کے متعلق پچھلے سال بھی میں نے ذکر کیا تھا کہ وہاں احمدی خواتین جب یہ کوشش کرتی ہیں تو بعض دفعہ لائبریرین سے لمبی بحثیں کرنا پڑتی ہیں۔مشکل یہ در پیش ہے کہ یہاں اسلام کے متعلق یہ تاثر قائم ہو چکا ہے کہ اسلام جبر اور نعوذ باللہ ظلم کی تعلیم دیتا ہے اور Terrorism کی تعلیم اسلام سے پھوٹ رہی ہے۔لائبریرین اس وجہ سے خوف کھاتے ہیں، وہ خطرہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر ہماری لائبریریوں کے ذریعہ سے جبر وستم کی تعلیم دی جانے لگی تو اس سے ملک کا امن برباد ہو جائے گا۔یہی حال دیگر مغربی ممالک کا ہے۔تو کام ایک تو بہت زیادہ اتنا کہ اس کو سمیٹنے کا تصور بھی محال لگتا ہے اور دوسرے ساتھ ہی یہ دوہری محنت کرنا ہے۔تو احمدی خواتین کے لئے اس میدان میں ایک کھلی دوڑ ہے جو مردوں سے کر سکتی ہیں اور اس دوڑ میں میں چاہتا ہوں کہ احمدی خواتین بھر پور حصہ لیں اور فاستبقو الخیرات کا وہ نمونہ دکھائیں کہ ان کو دیکھ کر مرد کچھ شرمندگی محسوس کر کے اور تیز بھاگنے کی کوشش کریں۔اب یہ دوڑ ایسی ہے کہ جس میں جسمانی ساخت کی مضبوطی کی ضرورت نہیں۔مرد عام دوڑ میں تو آپ کو شکست دے سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ اس دوڑ میں بھی شکست دے سکیں۔پس فاستبقوا الخيرات آگے بڑھو اور تیزی سے نئے نئے میدان سر کرو اور یہی توقع ہے جو احمدی خواتین سے میں ہمیشہ رکھتا رہا ہوں۔MTA کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو خدمت ہو رہی ہے جن گھروں میں ٹیلی ویژن