اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 527
حضرت خلیلہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۲۷ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء ڈھونڈنا پڑا جو کم سے کم بعض Chapters کے سلسلے میں اچھی خدمت سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا تفصیل سے ذکر تو کتاب میں ممکن نہیں ہوگا مگر میں آپ سمجھتا ہوں کہ اس تعلق میں کچھ سمجھا دوں آپ کو۔فوزیہ شاہ اور ماہا در بوس نے شروع میں بہت محنت کی ہے مگر جو کچھ ان کے بس میں تھی وہ کی اور اس سے آگے رک گئیں۔منصورہ حیدر نے اس معاملے کو آگے بڑھایا۔وہ وہاں کہیں بیٹھی ہوئی ہیں سامنے نظر آئی تھیں۔ہاں۔بہت قابل بچی ہیں ماشاء اللہ - M۔SC کیا ہے یا Ph۔D کیا ہے؟ M۔Sc بہت قابل ہیں، اللہ کے فضل کے ساتھ اور جو سائنسی امور ہیں ، ان کے سلسلے میں ، حوالوں کی مجھے تلاش ہوتی تھی۔تو یہ مجھے کتابیں پڑھ پڑھ کے معین حوالے بتاتی تھیں کہ یہ جو آپ بات کہہ رہے ہیں وہ وہاں لکھی ہوئی ہے اور بہت لمبے عرصے سے یہ میرے ساتھ کام کر رہی ہیں۔فائزہ کو پتہ ہے کہ یہ بچیاں بعض دفعہ شام کو آئیں تو رات گئے تک بیٹھی کام کر رہی ہوتی تھیں۔فائزہ کو اس لئے پتہ ہے کہ میں نے فائزہ کے سپردان کا کھانا کیا ہوا تھا کہ کھانا تم سنبھالو اور باقی کام میری ذمہ داری۔اگر چہ بہت شرمایا کرتی تھیں یہ بچیاں کہ ہم نے نہیں کھانا ہم نے نہیں کھانا مگر بھوک تو انسان کو لگتی ہے بہر حال۔آخر وہ مجبور ہو جایا کرتی تھیں۔تقریب دو تین سال اس طرح احمدی بچیوں سے میں نے خدمت لی ہے کہ اس میں ہمارے گھر والے، یعنی فائزہ بھی کسی حد تک شامل ہو جاتی رہی ہیں۔منصورہ حیدر کے علاوہ جواب منصورہ منیب بن چکی ہیں۔مسرت بھٹی جو طاہر بھٹی صاحب کی بیگم ہیں انہوں نے بہت بڑا کام کیا ہے اور لمبے عرصے تک ، خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنی ایک اور ٹیم بنائی ہوئی تھی ، جس میں فوزیہ باجوہ بھی اور نیلوفر بھی اور بھی بچیاں تھیں۔ان کے ساتھ مل کر یہ میری مددگارر ہیں۔آپا مجیدہ جو اسلام آباد کی ہیں۔اگر چہ ان کا Official کام یعنی جماعت کی طرف سے جو کام سپرد ہے وہ Review کا ہے۔لیکن پہلی خدمت یہ Proof Reading بھی کرتی رہی ہیں اور اچھی Proof Reading کرتی رہی ہیں۔یہ آخری ٹیم ، جس کا کل میں نے ذکر کیا تھا یہ مولوی منیر الدین صاحب شمس اور فرینہ قریشی اور فریدہ غازی کی ٹیم ہے۔پچھلی جتنی ٹیمیں تھیں، ان کے علاوہ ان کو ایک سلیقہ ایسا ہے جوقومے اور چھوٹی چھوٹی اردو انگریزی کی غلطیاں یا امکانی طور پر غلطیاں یا ایسے مضامین جو میں اپنی طرف سے بیان کر چکا ہوں لیکن پڑھنے والے کو ممکن ہے سمجھ نہ آئے۔ان تمام کے اوپر، ایک ایک لفظ پڑھ کر انہوں نے نشان لگائے اور مجھے بھیجے کہ آپ اس پر چھپنے سے پہلے دوبارہ غور کر لیں۔چنانچہ بہت سی تحریرات