اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 526 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 526

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات گی۔دنیا میں شفا پھیلانے کا موجب بنے گی۔۵۲۶ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء حفیظ بھٹی اور عزیزہ چھیری بیگم کا ذکر میں نے چھیڑا تھا۔خدا تعالیٰ نے ان کو اور ان کے سارے خاندان کو ہومیو پیتھک کے لئے وقف کیا ہوا ہے بے حد کام کر رہے ہیں ڈبے جو ہمارے بنارہے ہیں ، دوائیاں بنارہے ہیں۔۲۰۰ کچھ دوائیاں جو مرکزی دوائیاں میں نے ان کو سمجھا ئیں تھیں، اس کے ڈبے بنا کر سب انہوں نے اپنے ہاتھ سے کام کیا ہے۔ان کے بچے بھی اسی کام میں لگے رہتے ہیں۔سارا دن گھر میں یہ ہاتھ ہلتے اور بعد میں دردوں کا علاج مجھے کرنا پڑتا ہے کیونکہ کبھی اس بازو میں درد شروع ہوگئی، کبھی اس بازو میں درد شروع ہو گئی مگر یہ خدا کے فضل سے، ہومیو پیتھک کی خدمت سے باز نہیں آرہے۔چھیری بیگم میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنی کسی بیماری کا خود علاج نہیں کرسکتیں۔سب دنیا کا علاج کرتی ہیں، جب آپ بیمار ہوں تو میرے علاج کے سوا فائدہ نہیں ہوتا اس لئے اللہ کے فضل سے یہ میری تجربہ گاہ بھی بن گئی ہیں اور یہ اللہ کا احسان ہے کہ اکثر میری دوائیاں تیر بہدف لگتی ہیں اور ان کو فوری طور پر شفا ہو جاتی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ چھیری بیگم اس سے متفق ہوں گی۔( کیوں بھئی کہاں ہیں چھیری بیگم؟ کہاں ہو تم ؟ متفق ہو کہ نہیں؟ گھٹے کچھ ٹھیک ہوئے کہ نہیں۔بالکل ٹھیک ہیں ماشاء اللہ )۔یہ ہومیو پیتھک سے پہلے کرچ پر چلنے والی خاتون تھیں۔بمشکل قدم اٹھاتی تھیں۔سارا جسم ٹیڑھا ہوا تھا اور جب خدا کے فضل سے ہومیو پیتھک کی خدمت شروع کی ہے، تو رفتہ رفتہ سب کچھ کر چیں ور چیں چھوڑ دیں اور اب یہ لڑکیوں کی طرح دوڑتی پھرتی ہیں یا دوڑنے پھرنے کی کوشش ضرور کرتی ہیں۔ان کے علاوہ ہومیو پیتھک ٹیم میں جو ڈیوٹیاں سرانجام دیتی ہیں، جنہوں نے ہماری ڈسپنسری کو سنبھالا ہوا ہے، وہ ہے چھیری بیگم کے ساتھ قانتہ را شد امام صاحب کی بیگم، عارفہ امتیاز بہت خدمت کر رہی ہیں۔صبیحہ لون نے بھی ہو میو پیتھک شروع کی ہوئی ہے، شگفتہ ناصر مسلسل خدمت کر رہی ہیں نعیمہ کھوکھر بھی باقاعدہ حاضری دیتی ہیں۔مبارکہ احمد یعنی مبارکہ گلزار یہ بھی حاضر ہوتی ہیں اور ناصرہ رشید بھی، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہومیو پیتھک میں قدم رکھ رہی ہیں۔ان کے علاوہ جو مددگار ٹیمیں ہیں، ان میں سے ایک ہماری نئی کتاب کے سلسلے میں مددگار ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کتاب میں اتنے موضوعات ہیں کہ ان کے لئے کسی ایک ٹیم کا ہر موضوع پر کام کر نا ممکن نہیں ہوتا تھا۔بہت سے ایسے علوم ہیں، جن میں بعض ٹیمیں کام کر سکتی تھیں اور بعض دوسروں میں وہ کام نہیں کر سکتی تھیں اس لئے بہت عرصہ لگا مختلف وقتوں میں مختلف یہاں کی احمدی بچیوں کو