اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 528 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 528

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۲۸ خطاب ۲۶ جولائی ۱۹۹۷ء کو، اس وجہ سے کہ یہ نہیں سمجھ سکیں مجھے بدلنا پڑا اور جب تک ان کا اطمینان نہیں ہوا، میں نئی تحریر میں لکھتا رہا۔اب میں سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب تیار ہے۔مگر سب سے آخر پر میں صالح صفی کا ذکر ضرور کروں گا، جنہوں نے میرے انگلستان کے تمام عرصے میں ہر قسم کے حوالوں کی تلاش میں میری مدد کی ہے۔بعض دفعہ میں سال پہلے میں نے کوئی کتاب پڑھی ہوتی تھی اس کا مضمون مجھے یاد ہوتا تھا، میں صالح صفی کو فون کرتا تھا کہ صالح صفی، لا و حوالہ دو اور اس کو ایسا سلیقہ خدا نے دیا ہے کہ چند دنوں کی محنت کے بعد ساری لائبریریاں کھنگال لیتی تھیں کمپیوٹر میں چیزیں ڈال دیتی تھیں اور بالآخر وہ کتاب مل جاتی تھی۔آج تک ایک حوالہ بھی ایسا نہیں ، جو میں نے صالحہ صفی کو بھیجا ہو کہ مجھے اس میں تمہاری مدد کی ضرورت ہے اور انہوں نے مہیا نہ کیا ہو۔تو اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ، انگلستان میں، یہ ٹیمیں تیار ہوئی ہیں جو یہاں کی لجنہ اماءاللہ کی تربیت کی بھی بہت بڑی حد تک محتاج ہیں۔انہی ٹیموں میں سے ہماری اردو کلاس ہے۔انہی ٹیموں میں سے ہماری انگریزی کلاس ہے، جو ناصرہ رشید اور اس کی دو ساتھی سنبھالتی ہیں۔یہ سارے کام اللہ کے فضل سے، اس ہجرت کا پھل ہیں سینکڑوں بچیاں لازماً بلکہ ہزاروں ہوں گی جو صرف انگلستان ہی میں ایسے نیک کاموں میں مشغول ہو چکی ہیں کہ ان کو دوسرے کاموں کی ہوش ہی نہیں ہے۔ان کو بعض دفعہ تو اپنے بچوں کی اپنے خاوندوں وغیرہ کی ہوش بھی نہیں ہوتی اور ان کے خاوند بعض بچیوں کے خاوند مسجد فون کرتے ہیں کہ ہماری بیوی تو نہیں دیکھی؟ کہتے ہیں ہم گھر میں دو تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں، ضرور یہیں کہیں ہوگی۔بیمار ما ئیں چھوڑ کر، بیمار بچے چھوڑ کر گھر کی ضرورتیں چھوڑ کر، جب بھی احمدی خواتین کو آواز دی ہے وہ لبیک کہتے ہوئے آگئیں ہیں۔پس ، میں نے جو مثال آپ کے سامنے رکھی تھی ، اس میں کوئی بھی مبالغہ نہیں۔وہ ایک ام عمارہ جس نے نیکیوں کی یہ بناء ڈالی تھی کہ اسلام کے جہاد کے لئے آگے کھڑی ہوں۔اب تو مجھے اپنے چاروں طرف ام عمارہ دکھائی دے رہی ہیں اور خدا گواہ ہے کہ اگر جسمانی جہاد کی بھی ضرورت پڑے گی تو ہر گز دریغ نہیں کریں گے۔اللہ ان سب کو دنیا اور آخرت میں بہترین جزاء دے اور ان کی نیکیاں، دنیا میں بھی پھل لائیں اور آخرت میں بھی پھل لائیں۔ہمارے اجتماعی کام جو جماعت کے آگے بڑھ رہے ہیں، اس میں احمدی خواتین کا غیر معمولی دخل ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ یہ دخل آگے بڑھتا رہے گا۔