اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 278
حضرت خلیفہ المسیح الرابع کےمستورات سے خطابات ۲۷۸ خطاب یکم اگست ۱۹۹۲ء میں نے مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم کی بیگم کا ذکر کیا ہے۔ان کو جب سالٹ پانڈ (غانا) بھجوایا گیا تو وہ بالکل ان پڑھ تھیں اور کوئی زبان نہ آتی تھی۔ابھی بھی اردو نہیں آتی۔صرف پنجابی بولتی ہیں تو یہ کہتی ہیں کہ میں جب گئی تو بڑی پریشانی ہوئی کہ میں کروں گی کیا ؟ میری کوئی عمر ہے سیکھنے والی تو انہوں نے کہا کہ اچھا یہ کرتی ہوں کہ مقامی زبان سیکھتی ہوں۔عام عورتوں سے۔اس میں تو کوئی لکھنے پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی عمدہ زبان سیکھی کہ غالبا اپنے خاوند سے بھی اس زبان میں آگے بڑھ گئیں اور پھر عورتوں کی بہت تربیت کی ہے۔ان کو قرآن سکھایا۔نماز سکھائی۔اور ہر رنگ میں دینی تربیت دی۔یہ بھی ایک الگ الگ رہنے والی ہیں۔جماعت کے کاموں میں ان کا کوئی خاص ذکر نہیں ملتا لیکن غانا کی تاریخ میں ان کا نام انشاء اللہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے داستان بڑی دلچسپ بھی ہے، دردناک بھی ہے اور ایسی ہے کہ اسے انسان بیان بھی کرتا رہے اور سنتا بھی چلا جائے لیکن وقت کی کمی حائل ہے اور مجبوری ہے۔ابھی بھی میرا خیال ہے کہ میں صرف چند منٹ تک اور آپ کے ساتھ یہاں رہوں گا کیوں کہ پھر دوسرے پروگرام شروع ہونے والے ہیں۔پارٹیشن کے دنوں میں جب قادیان پر اردگرد سے بڑے سخت حملے ہورہے تھے جتھے آرہے تھے اور بہت خطرناک حالات تھے تو ان دنوں میں کچھ لوگ درویش بن کر قادیان میں رہ گئے اور ان کی تعدا د عمد ا۳۱۳ مقرر کی گئی۔تبرک کے طور پر کیوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے جنگ بدر میں ۳۱ ساتھی تھے۔تو ایک نیک فال کے طور پر حضرت فضل عمر مصلح موعودؓ نے بھی ۳۱۳ مجاہدین پیچھے چھوڑے۔ان میں سے بہت سے فوت ہو چکے ہیں۔بہت سے زندہ ہیں۔لیکن ان کے نام تو ملتے ہیں مگر ان ماؤں اور بیویوں اور بہنوں کے نام نہیں ملتے جنہوں نے ان قربانیوں میں ان کو اکسایا اور ان کو قائم رکھا۔ان کی قربانیوں کی حفاظت کی اور خاموشی سے اپنے جذبات کی قربانیاں پیش کرتی رہیں۔ان میں سے ایک خاتون اہلیہ صاحبہ مستری نور محمد صاحب گنج مغلپورہ تھیں۔اپنے بیٹے محمد لطیف امرتسری کو انہوں نے خط لکھا کہ آج قادیان میں رہنا بہت مجاہدہ ہے۔تم نہایت استقلال اور جوانمردی سے حفاظت مرکز کی ڈیوٹی دیتے رہو اور اگر اس راہ میں جان بھی دینی پڑی تو دریغ نہ کرو۔یاد رکھو ہم تم پر بھی خوش ہوں گے جب کہ تم حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کی مقدس بستی قادیان کی حفاظت میں قربانی کا وہ اعلیٰ درجے کا نمونہ دکھاؤ جو ایک احمدی نوجوان کے شایانِ شان ہے۔گھبراؤ نہیں۔خدا تعالیٰ تمہاری