اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 228
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۲۸ خطاب ۲۷ جولائی ۱۹۹۱ء بچے جو آپ کی گودوں میں پلتے ہیں، آپ کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں ، آپ کے دودھ پی کر جوان ہوتے ہیں یا آپ کے ہاتھوں سے دودھ پی کر جوان ہوتے ہیں، اس زمانہ میں ابتدائی دور میں ان کو خدا کے پیار کی لوریاں دیں، خدا کی محبت کی ان سے باتیں کریں پھر آپ کی بعد کی ساری منازل آسان ہو جائیں گی اور اصل یہ ہے جو میں نے آخر پر بیان کیا ہے۔بعد کے زمانوں میں ماؤں کی یہ کوشش کرنا کہ بچے خدا کی محبت میں مبتلا ہو جائیں جبکہ ابتدائی دور میں وہ اس کام سے غافل رہیں۔بہت مشکل کام ہے اتنا مشکل کام ہے کہ بعض دفعہ مائیں اس غم سے ہلاک ہونے لگتی ہیں مگر پھر کچھ نہیں کر سکتیں۔تو اس وقت کام شروع کریں جب آسانی ہے جب بچہ آپ کی گود میں اترتا ہے اور اس وقت سے آگے پھر مسلسل اس وقت تک جاری رہتا ہے جبکہ اپنے شعور کو پہنچ کر آزاد حیثیت اختیار نہیں کر لیتا۔اس دور میں آپ اس کے اندر عظیم الشان تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہیں تو پھر میں اسی بات کو دہرا کر اس پر اپنے خطاب کو ختم کرتا ہوں کہ جو تبدیلیاں آپ کو پیدا کرنی ہونگیں پہلے اپنی ذات میں پیدا کرنی ہونگیں۔آپ کے تبدیل ہوئے بغیر آپ کی اولا د تبدیل ہو نہیں سکتی۔جب تک آپ کی ذات خدا کے نور سے نہ بھر جائے آپ کی اولا د کے سینے خدا کے نور سے نہیں بھر سکتے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔دیکھیں آپ ایک نئی صدی کے سر پر کھڑی ہیں۔اس صدی کی آپ مجدد بنائی گئی ہیں۔بحیثیت قوم آپ کو خلفاء فرمایا گیا ہے۔آپ نے آئندہ زمانوں کی ضرورتیں پوری کرنی ہیں۔یہی وہ طریق ہے جس سے آپ آئندہ زمانے کی ضرورتیں پوری کر سکتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔