اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 229
حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” کے مستورات سے خطابات ۲۲۹ خطاب ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء صدر، عہدیداران اور لجنات کو قیمتی نصائح (جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۳۱ را گست ۱۹۹۱ء بمقام ناصر باغ جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: صدر صاحبہ لجنہ کو ہٹانے کے محرکات آج کے خطاب میں میں چاہتا ہوں کہ پہلے مختصراً آپ کو وہ وجہ بتاؤں کہ کیوں سابقہ صدر لجنہ اماءاللہ جرمنی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا تا کہ ان کے بارہ میں اگر کوئی غلط فہمیاں ہیں تو وہ دور ہو جائیں۔اور جو باتیں آئندہ عہدہ داران کے علم میں آنی چاہئیں وہ خود مجھ سے سمجھ لیں اور وہ غلطی نہ کریں جو اس سے پہلے سرزد ہوئی ہے۔جہاں تک صدر لجنہ سابقہ کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ انہوں نے بڑے اخلاص اور محنت کے ساتھ بہت لمبا عرصہ لجنہ اماءاللہ جرمنی کی خدمت کی ہے۔تعلیم یافتہ بھی تھیں اور محنت بھی بہت کرتی تھیں نظم و ضبط کا بھی کسی حد تک سلیقہ تھا کچھ ضرورت سے زیادہ طبیعت خشکی کی طرف مائل تھی اس لئے اس پہلو سے لجنات کو شکایت ہوتی رہتی تھی لیکن جہاں تک ان کے اخلاص ان کی محنت کا تعلق ہے اس پر کوئی حرف نہیں اس لئے اگر خواتین میں کچھ اس قسم کی باتیں ہورہی ہوں کہ انہوں نے کوئی ایسا جرم کیا ہے جس کے نتیجہ میں ان کا ایمان ان کا اخلاص شک میں پڑ گیا ہے یہ بات درست نہیں ہے۔اس خیال کو دل سے مٹادیں۔میں بھی ان کا ممنون ہوں کہ ایک لمبے عرصے تک انہوں نے اپنی توفیق کے مطابق اپنی طاقت کے مطابق جہاں تک پیش گئی جماعت کی خدمت کی کوشش کی ہے اور آپ سب کو بھی ان کا ممنون ہونا چاہئے اور اس پہلو سے ان کو اعزاز کے ساتھ رخصت کرنا چاہئے لیکن میں نے جو ان کی علیحدگی کا فیصلہ کیا اس کے متعلق بھی آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ کیوں یہ فیصلہ کیا گیا تا کہ