اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 227
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۲۲۷ خطاب ۲۷ ؍ جولائی ۱۹۹۱ء نہیں سکتی۔اپنے اندر روشنیاں پیدا کریں۔اپنی تاریکیوں کو روشنی میں تبدیل کر دیں اور ایسے جلووں سے بھر دیں کہ وہ آپ کے باہر دکھائی دینے لگیں اور از خود آپ کے دل کا نور باہر جلوہ گر ہو۔چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کو اسی رنگ میں بیان فرماتا ہے نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ (تحریم: 9)۔ان کا نور صرف ان کی ذات تک محدود نہیں رہا کرتا يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ۔وہ ان سے آگے آگے بھاگتا ہے اور دنیا کو بھی روشن کرتا چلا جاتا ہے۔ماؤں کو اس لئے ضرورت ہے کہ ماؤں کے قبضے میں بچے ہوتے ہیں اور اگر بچپن میں آپ خدا کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کر سکیں تو سب سے بڑا احسان اپنی اولاد پر آپ یہی کر سکتی ہیں۔اور خدا کی محبت پیدا کرنے کے لئے آپ کو خدا کی باتیں کرنی ہوں گی۔خدا کی باتیں کرتے وقت اگر آپ کے دل پر اثر نہ ہوا اگر آپ کی آنکھوں سے آنسو نہ ہے۔اگر آپ کا دل موم نہ ہوا تو یہ خیال کرنا کہ بچے اس سے متاثر ہو جا ئیں گے۔یہ جھوٹی کہانی ہے کچھ بھی اس میں حقیقت نہیں۔ایسی ماؤں کے بچے خدا سے محبت کیا کرتے ہیں کہ جب وہ خدا کا ذکر کرتی ہیں تو ان کے دل پگھل کر آنسو بن کر بہنے لگتے ہیں۔ان کے چہروں کے آثار بدل جاتے ہیں۔بچے یہ حیرت سے دیکھتے ہیں کہ اس ماں کو ہو کیا گیا ہے۔کس بات کی اداسی ہے۔کس جذبے نے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔یہ وہ تاثر ہے جو بچے کے اندر ایک پاک عظیم تبدیلی پیدا کر دیا کرتا ہے۔یہ انقلاب کی روح ہے، یہ انقلاب کی جان ہے۔ایسی مائیں بہنیں اور ایسی مائیں بننے کے لئے جیسے کہ میں نے بیان کیا ہے خدا سے مدد مانگتے ہوئے اس کے حسن کی تلاش کرنی ہوگی۔یہاں تک کہ وہ حسن آپ پر جلوہ افروز ہو اور آپ کے دلوں میں ایسی محبت بھر دے کہ آپ کا وجود پکھل جائے اور پگھلنے کے بعد ایک نئے وجود میں ڈھالا جائے۔پس آج کے خطاب کے لئے میں نے صرف یہی مضمون پچھنا تھا۔میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہزار باتوں کی ایک بات یہ ہے۔اس کو آپ مضبوطی سے تھام لیں اور خدا کی محبت کرنے کے طریق تو بے شمار طریق ہیں اور میں مختلف خطبات میں ان کا ذکر بھی کرتا رہتا ہوں۔آج صرف آپ کو اس حیثیت سے آپ سے مخاطب ہوں کہ آج اگر مائیں بن چکی ہیں تو آپ کو آج بھی خدا تعالیٰ نے یہ استطاعت بخشی ہے کہ اپنے گردو پیش، اپنے ماحول میں خدا کی محبت کے رنگ بھرنے کی کوشش کریں اگر آپ مائیں نہیں بنہیں تو آج وہ پاک تبدیلیاں پیدا کریں تا کہ جب مائیں بنیں تو اس سے پہلے ہی آپ خدا سے محبت کرنی والی وجود بن چکی ہوں۔وہ چھوٹی بچیاں اور وہ چھوٹے