اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 576 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 576

حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۵۷۶ خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء دفعہ میں نے اپنے خطبات کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تو بالآخر اس مضمون کو سمیٹتے ہوئے میں صرف اتنا عرض کروں گا کہ ہر جگہ کی لجنات جو یہاں حاضر ہیں وہ اس کو اچھی طرح سمجھ لیں اور جہاں لجنہ کی ذمہ دار نمائندگان نہیں ہیں وہاں انفرادی طور پر آپ سب مخاطب ہیں۔آپ میں سے ہر ایک اپنے نفس کا جائزہ لے ہر ایک اس کام میں شامل ہونے کی کوشش کرے۔حضرت مصلح موعودؓ نے ایک الہام کے نتیجہ میں صحیح الفاظ یاد نہیں مگر مضمون یاد ہے فرمایا تھا کہ اگر احمدیوں کی ۵۰ فیصد عورتوں کی اصلاح ہو جائے تو ساری دنیا فتح ہو جائے گی۔“ یہ خیال کر لینا کہ آپ میں سے ایک فیصد کی بھی صحیح اصلاح ہو چکی ہے یہ مبالغہ نہیں ہے۔چند مثالیں اچھی اچھی جو میں پیش کر سکتا تھا وہ بھی اگر چہ سینکڑوں بلکہ شاید ہزاروں تک جا پہنچیں مگر احمدی مستورات کی تعداد تو کم سے کم ایک کروڑ کے قریب ہو چکی ہے۔اب تک اور یہ جو پھیل رہی ہیں لجنات مردوں کے ساتھ ساتھ لازماً ان کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور ان کے بچوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔تو تربیت کے متعلق جو حضرت مصلح موعودؓ نے الہام پر مبنی بات فرمائی تھی اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے۔اگر ۵۰ فیصد احمدی عورتوں کی بھی اصلاح ہو جائے تو وہ آئندہ اپنی نسلوں کی ایسی تربیت کرسکیں گی کہ اگلے زمانوں کی وہ مائیں بن جائیں گی کہ جن کے پاؤں تلے دنیا کی جنت ہوگی۔بہت بڑا کام ہے مگر مجھے افسوس کے ساتھ ذکر کرنا پڑتا ہے کہ میرے نزدیک ابھی ایک فیصد کی بھی اصلاح نہیں ہوئی۔یعنی میرے یہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جب میں خطاب میں آپ لوگوں کو دیکھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ سب کی اصلاح ہو گئی۔اتنا متاثر ہو رہی ہوتی ہیں عورتیں کہ بعضوں کے رومال جیب سے نکلتے ہیں اور آنسو پونچھتی ہیں اور جب گھروں کو واپس جاتی ہیں تو ایسے گھروں میں واپس جاتی ہیں جن میں غیر معمولی کام کی ضرورت ہے۔بعض ملاقاتوں کے درمیان اندازہ ہو جاتا ہے کہ مذہب کی بنیادی تعلیمات سے بھی اکثر غافل ہیں۔پوچھ کر دیکھ لیں تو اکثر کو نماز کے لوازمات یاد نہیں ہوں گے۔قرآن کریم کی بنیادی تعلیم تو در کنار صحیح قرآن کریم پڑھنا بھی نہیں آتا تو جس قوم نے ساری دُنیا میں قرآن کی خدمت کرنی ہے اور ان تقاریر سے ظاہر ہے کہ بہت بڑی خدمت ہورہی ہے، کیا ان کا فرض نہیں کہ ان کی بھاری اکثریت جس طرف دنیا کو بلارہی ہے پہلے اپنے آپ کو تو آواز میں دیں اور اس طرف بلائیں۔پس لجنہ کے ذریعہ آپ تک سارے پیغام پہنچانا ویسے ہی ممکن نہیں ہے کیونکہ لجنہ کی پہنچ ہی ہر